لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا میں زلزے کی شدید جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور،اسلام آباد ،راولپنڈی اور پشاور میں زلزے کی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،
زلزلہ پیما مرکز کےمطابق ریکٹراسکیل پر زلزلےکی شدت 5.5 تھی،گہرائی 102 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا،خیبرپختونخوا میں زلزلے کےجھٹکےمحسوس کیے گئے
سوات،چارسدہ ، مردان میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،غذرسمیت گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور: پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لےکر لائسنس بنانے کا انکشاف
—فائل فوٹولاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ سینئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مخبر کو 10 ہزار روپے دے کر لائسنس بنوانے بھیجا گیا، ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لے کر وارڈنز کے پاس گئے۔ وارڈنز کی جانب سے کام ہو جانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار کا تقاضہ کیا گیا۔
پولیس نے مزید کہا کہ ٹاوٹس کی نشاندہی پر تین ٹریفک وارڈنز کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، وارڈن کی جیب سے رقم بھی برآمد کر لی گئی۔