پاکستان کا بجٹ خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر، مالی سال 2024-25 میں 5.4 فیصد ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25-2024 کے دوران پاکستان کا بجٹ خسارہ 6.17 کھرب روپے رہا، جو مجموعی ملکی پیداوار کا 5.4 فیصد بنتا ہے، یہ گزشتہ 9 برسوں میں سب سے کم سطح کا بجٹ خسارہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ جولائی تا جون 25-2024 کے لیے وفاقی و صوبائی مالیاتی کارروائیوں کے مجموعی خلاصے کے مطابق کل آمدن 17.
اس طرح بجٹ خسارہ 6.168 کھرب روپے یعنی جی ڈی پی کا 5.38 فیصد ریکارڈ کیا گیا، معاشی ماہرین کے مطابق 5.38 فیصد کا خسارہ حکومت کی نظرِثانی شدہ 5.6 فیصد پیش گوئی اور بجٹ میں ابتدائی طور پر مقرر کردہ 5.9 فیصد کے تخمینے سے بہتر رہا۔ اسی طرح، عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بھی 5.6 فیصد خسارے کی پیش گوئی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ خسارہ: حکومت نے 600 ارب روپے کےاضافی ٹیکس لگانے کی تیاری کر لی
اہم نکتہ یہ ہے کہ پرائمری بیلنس میں، یعنی قرضوں کی ادائیگی سے پہلے کی مالی صورتحال، 2.719 کھرب روپے کا فاضل بیلنس رہا، جو جی ڈی پی کا 2.4 فیصد بنتا ہے، رپورٹس کے مطابق پاکستان نے جی ڈی پی کے 2.4 فیصد کے ساتھ پرائمری بیلنس میں حالیہ دو دہائیوں کا سب سے زیادہ فاضل بیلنس ریکارڈ کیا۔
اسی طرح آمدن میں اضافے کی شرح اخراجات سے زیادہ رہی، جس کے نتیجے میں یہ فاضل بیلنس حاصل ہوا، یہ 2.4 فیصد فاضل بیلنس حکومت کی نظرثانی شدہ 2.2 فیصد کی پیش گوئی اور آئی ایم ایف کی 2.1 فیصد کی پیش گوئی سے بھی بہتر ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق 17.997 کھرب روپے کی کل آمدن میں سے 12.722 کھرب روپے ٹیکس آمدن تھی جبکہ 5.274 کھرب روپے نان ٹیکس آمدن تھی، ٹیکس آمدن میں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی مالی سال 2025 کے دوران 11.744 کھرب روپے رہی۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی پاکستان کو دیوالیہ کر گئی، ہم نے ترقیاتی بجٹ میں جان ڈالی، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
رپورٹس کے مطابق، ایف بی آر کی پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی سمیت ٹیکس وصولی کا جی ڈی پی سے تناسب 11.3 فیصد رہا، جو گزشتہ 7 برسوں کی بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ مالی سال میں یہ تناسب 9.7 فیصد اور گزشتہ پانچ برسوں یعنی2020 تا2024 کا اوسط 9.9 فیصد تھا۔
اسی طرح صوبائی حکومتوں کی ٹیکس وصولی مالی سال 2025 میں 978 ارب روپے رہی، مالی سال 2025 کے دوران پاکستان کا کل جی ڈی پی 114.692 کھرب روپے رہا۔
ماہرین کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان تیسرا مسلسل سال پرائمری فاضل بیلنس کے ساتھ مکمل کرے گا، جو گزشتہ 2 دہائیوں میں پہلی بار ہو رہا ہے۔ اس سال مجموعی بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 4 سے 4.1 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو گزشتہ 20 برسوں میں سب سے کم ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجٹ خسارہ پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی پیش گوئی ٹیکس وصولی جی ڈی پی مالی سال مجموعی ملکی پیداوارذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیش گوئی ٹیکس وصولی جی ڈی پی مالی سال مجموعی ملکی پیداوار فاضل بیلنس جی ڈی پی کا ٹیکس وصولی کھرب روپے کے مطابق مالی سال پیش گوئی
پڑھیں:
ایران میں 5.4 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس
ویب ڈیسک: ایران میں 5.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایران کے صوبہ کرمان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی،ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 28 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر آف جیوسائنس کا کہنا ہے کہ ایران میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.73 تھی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔