یوزویندر چہل کے طلاق پر بیان کے بعد دھناشری نے بھی خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی جانب سے پوڈکاسٹ میں اپنی طلاق سے متعلق بیانات کے بعد، اُن کی سابقہ اہلیہ کوریوگرافر دھناشری ورما نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پوسٹ کے ذریعے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔
دھناشری نے انسٹاگرام پر دبئی میں قیام کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اسٹریٹ فوڈ سے لطف اندوز ہوتی، گولڈن آور میں چہل قدمی کرتی اور ایک مندر کا دورہ کرتی نظر آئیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں دھناشری نے لکھا کہ ’یہ سفر یادوں سے بھرا ہوا تھا اور دبئی واپس آکر کئی پرانی یادیں تازہ ہو گئیں‘۔ انہوں نے شہر میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں اور ثقافتی ہم آہنگی کو بھی سراہا، اور اپنی جڑوں سے دوبارہ جُڑنے پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Dhanashree Verma (@dhanashree9)
دھناشری کی یہ پوسٹ چہل کی جانب سے ذاتی زندگی پر دیے گئے انٹرویو کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ طلاق کے وقت ان پر دھوکہ دہی کے الزامات لگے حالانکہ وہ ہمیشہ وفادار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دھناشری اور یوزویندر چہل نے دسمبر 2020ء میں شادی کی تھی اور مارچ 2025ء میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔ اب یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ چہل ایک آر جے کیساتھ تعلقات میں ہیں جن کے ساتھ وہ اکثر دکھائی بھی دیتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قطر کے تعاون کے سبب بیرونی ممالک میں پھنسے 6 ہزار خطوط و پارسل پاکستان پہنچنا شروع
پاکستان پوسٹ نے 2 ہفتوں کے تعطل کے بعد بین الاقوامی ڈاک کی ترسیل قطر پوسٹ کے ذریعے دوبارہ شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پوسٹ نے عوامی سہولت کے لیے کیا بڑا فیصلہ کیا؟
قومی انٹرنیشنل ایئر لائنز ڈاک کو دوحہ پہنچائے گی جہاں سے قطر پوسٹ اپنے نیٹ ورک کے ذریعے اسے حتمی منزل تک بھیجے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پوسٹ نے اتحاد ایئرویز کو واجب الادا 2 ارب روپے کی ادائیگی نہیں کی تھی جس کے سبب فضائی کمپنی نے یکم ستمبر سے تمام اقسام کی بین الاقوامی ڈاک کی نقل و حمل بند کر دی تھی۔
اس وقت صرف پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ہی ان ممالک میں بین الاقوامی ڈاک سنبھال رہی ہے جہاں اس کی پروازیں چلتی ہیں تاہم گزشتہ 2 ہفتوں سے 6 ہزار سے زائد خطوط اور پارسلز التوا کا شکار تھے کیونکہ نجی ایئر لائنز انہیں لے جانے سے انکار کر رہی تھی۔
6 ہزار سے زائد التوا میں پڑی خطوط اور پارسلز اب قطر پوسٹ کے ذریعے روانہ کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیے: پاکستان پوسٹ کی جلد نجکاری کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟
رپورٹس کے مطابق یہ مسئلہ وفاقی حکومت کو رپورٹ کیا گیا جس نے قطر پوسٹ سے مدد لینے کا فیصلہ کیا تاکہ پاکستان پوسٹ کی ڈاک ان ممالک میں بھی پہنچائی جا سکے جہاں پی آئی اے کی پروازیں نہیں جارہیں۔
اس مسئلے کے حل کے لیے قطر پوسٹ کے ساتھ بات چیت ہوئی اور پاکستان پوسٹ کے آپریشنز کے ڈائریکٹر جنہوں نے یو اے ای میں کونسل آف ایڈمنسٹریشن اور پوسٹل آپریشنل کونسل کے اجلاسوں میں شرکت کی، نے اپنے قطر پوسٹ کے ہم منصب سے ملاقات کی اور اس درخواست کو تقویت دی۔
قطر پوسٹ نے اب پاکستان پوسٹ کو اپنی ’کلوزڈ ٹرانزٹ سروس‘ فراہم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
پاکستان اور قطر کے درمیان ڈاک کی ترسیل دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور اب پاکستان پوسٹ خطوط، پارسلز اور دیگر ڈاک قطر پوسٹ کے ذریعے پہنچائے گی۔
مالی مشکلات کی وجہ سے پاکستان پوسٹ نجی ایئر لائنز کے واجب الادا پیسے ادا نہیں کر پا رہی تھی اور وزارت خزانہ سے مالی امداد کی درخواست کی گئی ہے تاکہ آئندہ مسائل سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں: پاکستان پوسٹ میں ملازمت کے مواقع بند، 1500 سے زائد آسامیاں ختم
پاکستان پوسٹ اور قطر پوسٹ کے درمیان معاہدے کے تحت تمام اقسام کی ڈاک، خطوط، پارسلز اور ایمرجنسی میسیج سروس کو پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے دوحہ پہنچایا جائے گا اور وہاں سے قطر پوسٹ اپنے شراکت دار ایئر لائنز کے ذریعے حتمی منزل تک بھیجے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اتحاد ایئر ویز بیرونی ممالک میں پھنسی ڈاک پاکستان پوسٹ پی آئی اے قطر پوسٹ