سموگ کیخلاف بھٹوں، صنعتوں اور گاڑیوں پر کریک ڈاؤن شروع
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
ثمرہ فاطمہ:سموگ کے تدارک کے لیے حکومت نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے، اینٹوں کے بھٹوں، آلودگی پھیلانے والی صنعتوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں .
ای پی اےکیجانب سے216زیرتعمیرمقامات،22لاکھ4ہزارگاڑیوں کی سرٹیفکیشن مکمل کر لئے گئے،496انڈسٹریل یونٹس بھی سرٹیفائیڈجن میں ایمشن کنٹرول سسٹمزکی تنصیب مکمل کر لی گئی،یہ سسٹم پوری انڈسٹری کا96فیصدہےجس میں تمام بوائلنگ اورفرنسزشامل ہیں،8204گاڑیوں کاایگزاسٹ ٹیسٹ مکمل،زہریلادھواں خارج کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف ایکشن تیز کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
ایندھن کےمعیارکی جانچ کےدوران17پٹرول پمپس کادورہ کیا گیا،36سیمپلزمیں سے2 کوغیرمعیاری قرار دیا گیا، کارروائی جاری ہے،ای پی اےکیجانب سے1810بھٹےچیک،34سیل،16مسمار،45ایف آئی آرز، 38 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔
ای پی اے پنجاب کی آلودگی کا موجب صنعتوں کیخلاف کارروائی جاری ہے،1220یونٹس کامعائنہ،104سیل،17ایف آئی آرز،37لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔
مریم اورنگریب کا کہنا تھا کہ صنعتی زہریلےمادےپنجاب کےشہریوں کی صحت سےنہیں کھیل سکتے۔
خاتون نے بوائے فرینڈ سے تحفے کے طور پر لیے آئی فونز فروخت کرکے اپنا گھر خرید لیا
واٹرری سائیکلنگ سسٹم کی تنصیب میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،29سسٹمزنصب، 20سروس سٹیشن سیل، 9 کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سموگ کنٹرول کیلئے ایئر و واٹر کوالٹی کی مسلسل نگرانی ضروری ہے۔
پلاسٹک بیگز کے خاتمے کے لیے حلف مہم جاری ہے،یکم اگست تک 6468 افراد نے پلاسٹک نہ استعمال کرنے کا عزم کیا،ای پی اے کی شجرکاری مہم کے دوران 11870 نئے پودے لگائے گئے۔
4 روزہ تعطیلات، بڑی خوشخبری آگئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
4، 5 نومبر کو ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA پنجاب) نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں 4 اور 5 نومبر کے دوران ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کے بعد موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیے موسم سرما کی پہلی بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، مری اور گلیات جیسے بالائی علاقوں میں برف باری بھی متوقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔
سموگ میں کمی کی امیدڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ متوقع بارشوں سے سموگ میں کمی کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ سموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کریں، اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔
عوام اور کسانوں کے لیے ہدایاتشہری خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
کسان اپنی زرعی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔
یہ بھی پڑھیے موسم سرما میں فلو، کھانسی اور انفیکشنز سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
دورانِ سفر فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
ہنگامی حالات میں شہری پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے اور تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پی ڈی ایم اے موسم