ملک میں سونے کی قیمت بڑھ گئی۔
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
کراچی (کامرس ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تیرہ سو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت تین لاکھ59ہزار300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے سے 388041 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تیرہ ڈالر اضافے سے تین ہزار تین سو66 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا عندیہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے چینی فروخت سے متعلق فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ چینی کی قلت کے باعث قیمتیں مزید بڑھیں گی۔ ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے چینی کی فروخت پورٹل کے ذریعے رکوادی ہے، اس فیصلے پر شدید تحفظات ہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ درآمدی چینی کی فروخت اور قیمت پر کوئی پابندی نہیں جو کھلا تضاد ہے، اس قسم کی پالیسی سے مارکیٹ میں شدید بحران پیدا ہوگا۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ چینی کی قلت کے باعث قیمتیں مزید بڑھیں گی، اس کے لیے شوگر انڈسٹری کو ذمے دار نہیں ٹھہرایاجا سکتا۔