اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ظلم و جبر کے بدترین دور میں 5 اگست کی کال پر پاکستانی قوم کا بڑی تعداد میں نکل کر احتجاج ریکارڈ کروانا ناصرف قابل تعریف ہے بلکہ ملک پر چھائی ظلم کی اندھیری رات میں طلوع سحر کی نوید ہے۔ عوام نے جیسے تمام تر فسطائیت کے باوجود کل سڑکوں پر نکل کر اپنے آئینی حقوق کے لیے احتجاج ریکارڈ کروایا وہ قابل تحسین ہے۔ 
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایک پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں  پنجاب کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے چھاپوں اور گرفتاریوں کے باوجود خوف کے سب بتوں کو توڑ دیا۔ سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی عوام جس تعداد میں 5 اگست کو ملک گیر احتجاج میں شامل ہوئے وہ شاباش کے مستحق ہیں۔ لیڈر شپ پر پریشر کے باوجود بھرپور ملک گیر احتجاج عوامی شعور و بیداری کا شاندار مظہر ہے

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا

 سٹی42: تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا.

تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کے احتجاج میں عوام کی شرکت کی امیدیں ختم ہونے کے بعد اپنے "ملک گیر احتجاج" کی تاریخ پانچ اگست سے بڑھا کر اس میں 14 اگست (پاکستان کے یومِ آزادی)  تک توسیع  کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ 
اسلام آباد میں تحریک انصاف نے جس "احتجاج" کے لئے کئی ہفتے کوشش کی اس کو عوام کی توجہ حاصل نہ ہو سکی جس کے بعد آج پی ٹی آئی اسلام آباد نے اپنا احتجاج اور جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے سب مفروروں سمیت تمام ارکان پارلیمنت کو اڈیالہ جیل طلب کر لیا

ابتدا مین یہ بتایا گیا کہ اب قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی بنیاد پر اضلاع اور قصبوں میں احتجاج ہوگا۔  اس کے بعد شام کو بتایا گیا کہ ارکانِ قومی اسمبلی اور سینیٹر اپنے اپنے حلقوں مین کوئی احتجاج نہین کرین گے بلکہ سب اسلام آباد آئیں گے جہاں وہ  راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے 5 اگست کے احتجاج پر اطمینان کا اظہار کردیا، عوام کو خراجِ تحسین
  • پنجاب میں گرفتاریوں کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، بیرسٹر سیف
  • احتجاج کی آڑ میں گھروں، بینکوں کو جلانا، سڑکیں بند کرنا قابلِ مذمت، ملک محمد احمد خاں
  • عمران خان کی کال کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر بڑا احتجاج نہ ہوسکا
  • پرامن احتجاج حق لیکن ریاستی املاک جلانا قابلِ مذمت ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان
  • عمران خان کی کال پر احتجاج، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار
  • پاکستان: عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج
  • تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا
  • اکاماتسو شوئیچی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں: مشیر سرمایہ کاری، بورڈ آف انویسٹمنٹ