ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے چینی نوجوانوں کا نیا رجحان, چُوسنی کا استعمال
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
چین میں حالیہ دنوں ایک منفرد اور حیران کن رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جہاں نوجوان بالغ افراد ذہنی دباؤ، نیند کی کمی اور روزمرہ کی ٹینشن سے نجات کے لیے بچوں والی چُوسنی (Pacifiers) کا استعمال کرنے لگے ہیں۔
جدید زندگی کی الجھنیں جیسے کہ کام کا بوجھ، مارگیج اور گاڑی کی اقساط، اور پیچیدہ تعلقات — سبھی مل کر نوجوانوں میں اضطراب اور بے سکونی کو جنم دے رہے ہیں۔ ایسے میں ہزاروں افراد نے خود کو پرسکون رکھنے کے لیے چُوسنی کو حل کے طور پر اپنا لیا ہے۔
یہ پلاسٹک فیڈرز اب چین میں ذہنی سکون اور نیند میں مدد دینے والی مصنوعات کے طور پر فروخت کیے جا رہے ہیں، اور نوجوان صارفین انہیں 10 سے 500 یوان (تقریباً 1.
ای کامرس پلیٹ فارمز پر ان چُوسنیوں کی بھرمار ہے، اور کئی کامیاب اسٹورز ہر ماہ ہزاروں کی تعداد میں یہ فیڈرز فروخت کر رہے ہیں۔ اشتہارات میں ان فیڈرز کو “سٹریس ریلیف” اور “سلیپ ایڈ” کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، جو روزمرہ کی زندگی سے تھکے ہارے افراد کو فوری کشش کا باعث بنتے ہیں۔
گو کہ یہ رجحان بظاہر غیر روایتی اور عجیب لگ سکتا ہے، لیکن چین میں اسے ایک نئے قسم کے “کاپنگ میکینزم” کے طور پر تیزی سے تسلیم کیا جا رہا ہے، جہاں لوگ معمولی اور بے ضرر چیزوں سے بھی ذہنی سکون تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چینی کمپنیوں کا پنجاب میں مینوفیکچرنگ شروع کرنے کا عندیہ
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے چین کی 2 بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کے حکام نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی جس میں چین کے سرمایہ کار گروپوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی۔ چین کی کمپنیوںنے پنجاب میں اپنی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ شروع کرنے کا عندیہ دیا۔ اس مقصد کیلئے شینڈوگ ڈائے بائیو ٹیکنالوجی گروپ پنجاب میں آرگینک کھاد بنانے کا کارخانہ لگائے گا۔ اس کارخانے میں ماحول دوست کھاد تیار ہوگی جس سے کسانوں کو فائدہ ہوگا اور زمین کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی۔ اسی طرح تائیذو حواجیان پلاسٹک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی پنجاب میں ماحول دوست سی پی وی سی پائپ بنانے کا کارخانہ لگائے گی۔کلورین کے استعمال سے پہلی بار یہاں ماحول دوست سی پی وی سی پائپ تیار ہوں گے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے چینی کمپنیوں کے حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ میرے دورہ چین کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔چین کے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کے لئے پنجاب کو چن لیا ہے۔ چینی کمپنیوں کی پنجاب میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری سے پاکستان اور چین کے تجارتی تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے کارخانے لگنے سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع مل رہے ہیں۔ چین کی دو نئی کمپنیوں کی آرگینک کھاد اور سی پی وی سی پائپ بنانے میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ چین کی یہ دونوں کمپنیاں پنجاب کے کسی بھی سپیشل اکنامک زون میں کارخانے لگائیں،حکومت ہر ممکن سہولت دے گی۔