اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ گزشتہ دنوں میڈیا پر خواجہ آصف کے استعفے سے متعلق ہلچل پیدا ہونے کے بعد  انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تردید کی تھی، جس کے بعد انہوں نے پارٹی قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنمائوں کی اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مصدق ملک سے قطر کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں متعین ریاستِ قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسی الخاطر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران فریقین نے ماحولیاتی اشتراکِ عمل، سرمایہ کاری کے امکانات اور آئندہ بین الاقوامی سرگرمیوں بالخصوص پلاسٹک آلودگی سے متعلق ایک بین الاقوامی قانونی طور پر پابند معاہدہ کی تیاری کے لیے بین الحکومتی مذاکراتی کمیٹی کے پانچویں اجلاس کے دوسرے حصے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، جو آئندہ ہفتے جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگا۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے اس امر پر زور دیا کہ ترقی پذیر ممالک، بشمول پاکستان، کے لیے عالمی ماحولیاتی معاہدوں میں رسائی، استطاعت اور پائیداری کو یقینی بنایا جانا ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدوں پر موقف طے کرتے وقت ممالک کے سماجی و معاشی حقائق اور عوامی ضروریات کو پیشِ نظر رکھنا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور اس کے نمائندوں کی بنیادی ذمہ داری عوام کے حقوق، روزگار اور فلاح و بہبود کا تحفظ ہے۔

وفاقی وزیر نے قطری سفیر کو حکومتِ پاکستان کے مجوزہ گرین اسٹارٹ اپس انیشی ایٹو کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جو وزیرِ اعظم کے پائیدار ترقی اور سبز انقلاب کے ویژن کے تحت تشکیل دیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت نوجوان کاروباری افراد کو ماحولیاتی لحاظ سے موافق منصوبے شروع کرنے میں معاونت فراہم کی جائے گی، انہیں بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے جوڑا جائے گا اور نوجوانوں کو ملکی معیشت میں مثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اس منصوبے کو عالمی سطح تک پہنچانے کے لیے بین الاقوامی تنظیموں اور غیر ملکی حکومتوں سے مشاورت جاری ہے۔قطری سفیر نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران پاکستان کی سکیورٹی معاونت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان قطری عوام کے دلوں میں خصوصی مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی اقدامات، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

دونوں فریقین نے ماحولیاتی پائیداری، اقتصادی شراکت داری اور عوامی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی سیکرٹری محترمہ عائشہ حمیرا اور وزارتِ خارجہ میں اقوامِ متحدہ کے امور کے لیے خصوصی سیکرٹری جناب نبیل منیر بھی اجلاس میں موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف سے خواجہ آصف کی اہم ملاقات
  • وفاقی وزیرپیٹرولیم سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات، معدنیات میں تعاون پر تبادلہ خیال
  • نواز شریف سے خواجہ آصف کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو 
  • مصدق ملک سے قطر کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال
  • استعفی کی قیاس آرائیاں ختم، وزیر دفاع خواجہ آصف کی نواز شریف سے ملاقات
  • استعفے کی تردید کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کی نواز شریف سے ملاقات
  • استعفے کی تردید کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کی نواز شریف سے ملاقات
  • نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم ملاقات
  • مریم نواز سے نئے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعلقات، تعلیمی امور پر تبادلہ خیال