الیکشن کمیشن کی مالی سال 25-2024 کے گوشوارے 29اگست تک جمع کروانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو مالی سال 25-2024 کے گوشوارے 29 اگست تک جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔
تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قاعدہ 159 اور 160 کے تحت جون 2025 میں ختم ہونے والے مالی سال 25-2024 کے لیے اپنے اکاؤنٹس کے مربوط گوشوارے 29 اگست تک جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 210 کا متن ہے کہ ہر سیاسی جماعت مالی سال کے اختتام کے 60 دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم-ڈی پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعے تفصیلات کے ساتھ پیش کرے گی، جس میں سالانہ آمدنی اور اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اور اثاثے اور واجبات شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے، پیش کی جانے والی تفصیلات سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ جو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہو اور پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار سے دستخط شدہ ہو، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہو، گوشواروں کی تفصیلات الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق فارم ڈی پر جمع کروائی جائیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان مالی سال کی گئی
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، 27ویں ترمیم پر ارکانِ مجالس عاملہ کو اعتماد میں لیا گیا
پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، 27ویں ترمیم پر ارکانِ مجالس عاملہ کو اعتماد میں لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 27ویں ترمیم کیمجوزہ ڈرافٹ پرارکان مجلس عاملہ کواعتماد میں لیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی و سیاسی کمیٹی کے ارکان نے مجوزہ ترامیم کی نوعیت اوراپنی سفارشات سے آگاہ کیا، سی ای سی میں الیکشن کمیشن،آئینی عدالتوں سے متعلق ترامیم بارے کئی ارکان نے مثبت رائے دی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مجلس عاملہ میں آئینی عدالتوں سے متعلق ڈرافٹ کے نکات پر بھی بڑا اختلاف نہیں،اِس پربحث جاری جاری ہے۔
دوسری جانب سی ای سی ارکان کی رائے ہے کہ چیف الیکشن کمشنر،ممبران الیکشن کمیشن کیانتخاب میں سقم دورکیاجائے،انہوں نے تجویز دی کہ الیکشن کمیشن سے متعلق ایسی شق شامل ہو جس سے حکومتی عمل دخل کم رہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ پر بڑا بریک تھرو پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ پر بڑا بریک تھرو سہیل آفریدی کا مساجد بارے بیان قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے، طاہر اشرفی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی صدر آذربائیجان سے ملاقات، یوم فتح پر مبارکباد دی مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک مسلسل 5ہفتوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر کو بریک لگ گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم