Islam Times:
2025-09-24@03:33:15 GMT

روس کے کوریل جزائر کے مشرق میں 6 شدت کا زلزلہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT

روس کے کوریل جزائر کے مشرق میں 6 شدت کا زلزلہ

روسی خبر ایجنسیوں کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے وقت آیا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، امریکی جیولوجیکل سروے اور روسی زلزلہ پیما مرکز نے اس زلزلے کی تصدیق کی ہے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے دور دراز کوریل جزائر کے مشرقی علاقے میں ہفتے کے روز 6.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ روسی خبر ایجنسیوں کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے وقت آیا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، امریکی جیولوجیکل سروے اور روسی زلزلہ پیما مرکز نے اس زلزلے کی تصدیق کی ہے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم حکام نے متاثرہ علاقوں میں سروے شروع کردیا ہے تاکہ نقصان کا درست اندازہ لگایا جا سکے، کوریل جزائر ایک فعال زلزلہ خیز خطے میں واقع ہیں، جہاں زمین کی ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت اکثر زلزلوں کا سبب بنتی ہے۔ زلزلے کے بعد خطے میں سونامی کا کوئی خطرہ ظاہر نہیں کیا گیا تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت مقامی رہائشیوں کو الرٹ پررکھا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

موجودہ آمدن میں گزارا ہورہا ہے، 51 فیصد پاکستانیوں کاموقف

پاکستان کی شہری آبادی میں موجودہ آمدن میں اخراجات پورا ہونے کا کہنے والے افراد کی شرح دگنی ہوگئی۔

پلس کنسلٹنٹ نے نیا سروے جاری کردیا جس 51 فیصد نے کہا کہ موجودہ آمدن میں گزارا ہورہا ہے۔

شہری آبادی میں اخراجات پورا ہونے کا کہنے والے افراد کی شرح دگنی ہوگئی۔ گزشتہ سروے میں یہ شرح 25 فیصد تھی۔
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 1.34 فیصد کمی ریکارڈ، مجموعی شرح 4.17 فیصد پر آگئی
حالیہ سروے میں مشکل سے گزارا ہونے کا کہنے والوں کی شرح 75فیصد سے کم ہوکر 49 فیصد ہوگئی۔
سروے میں موجودہ بجٹ میں گزارا ہونے کا کہنے والے مرداور خواتین کی شرح بھی واضح طور پربڑھی ہے۔
2024میں شہری آباد ی میں 28 فیصد مرد جبکہ حالیہ سروے میں 56 فیصد نے اخراجات پورے ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سروے میں شہری خواتین میں 44فیصد نےاپنے بجٹ میں اخراجات پورا ہونے کا بتایا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • فلپائن: سپر طوفان راگاسا سے تباہی‘ تعلیمی اور سرکاری ادارے بند
  • روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت
  • نیتن یاہو کو سرحدوں کی کوئی فکر نہیں، وہ جو چاہے کرے، امریکی نمائندہ خصوصی
  • پشاور, خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  •  پشاور اور گردونواح زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے
  • محمود عباس کا مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے نئے آغاز کا مطالبہ
  • مشرق وسطیٰ میں بھارتی جاسوس دراصل اسرائیل کے لیے کام کر رہے ہیں، محمد علی درانی
  • موجودہ آمدن میں گزارا ہورہا ہے، 51 فیصد پاکستانیوں کاموقف
  • غیروں کا نہیں، اپنوں کا ساتھ دیں”   نریندر مودی کی بھارتی عوام سے مقامی مصنوعات اپنانے کی اپیل
  • روسی جنگی طیارے 12 منٹ تک ہماری فضائی حدود میں رہے, اسٹونیا کا الزام