Nawaiwaqt:
2025-08-10@14:14:50 GMT

یومِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشن کا سماں

اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT

یومِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشن کا سماں

ملک بھر میں 14 اگست یومِ آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، لاہور کی سج دھج نرالی ہے، گلیاں بازار قومی پرچموں ، جھنڈیوں سے سج گئے ہیں۔یوم آزادی کے سلسلہ میں شہروں، قصبوں اور دیہات میں جگہ جگہ قومی پرچم، بیجز، جھنڈیاں اور دیگر قومی اشیاء کے سٹال لگ چکے ہیں جہاں شہری بڑی تعداد میں خریداری میں مصروف ہیں۔سرکاری و نجی عمارتوں کو سبز و سفید روشنیوں سے سجایا جا رہا ہے جبکہ گلی کوچوں میں رنگ برنگی جھنڈیاں اور قومی پرچم لہرا رہے ہیں، شہریوں نے گھروں، دکانوں اور دفاتر کو برقی قمقموں، خوبصورت لائٹس، اور جھنڈیوں سے سجا کر جشن آزادی کی تیاریوں کو نیا رنگ دے دیا ہے۔لاہور میں سرکاری سطح پر بھی یوم آزادی کی تقاریب کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، حضوری باغ ہو یا مینار پاکستان یا دوسرے عوامی تفریحی مقامات، ہر جگہ 14 اگست کے انتظامات کی جھلک نظر آنے لگی ہے۔یوم آزادی کے سلسلہ میں شعراء اور ادبا بھی متحرک ہو چکے ہیں، مشاعروں کے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جامعات میں طلبہ بھی سرگرم ہو چکے ہیں، خاکے ، ڈرامے، کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یومِ آزادی محض ایک دن نہیں بلکہ یہ قومی وحدت، قربانیوں کی یاد اور ملک سے محبت کا اظہار ہے، جسے ہر سال پورے جوش و خروش سے منانا ہمارا فخر ہے۔
 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

معرکہ حق یوم آزادی، قومی ترقی میں ہیروز آف پاکستان کی روشن داستانیں

چترال:

علم و خدمت سے ملت کا مستقبل تابناک بنانے والے ہیروز کو خراج تحسین کیا جا رہا ہے، پاکستان کے مستقبل کے معمار سماجی کارکن ہدایت اللہ کی درخشاں کہانی سامنے آگئی۔

ہدایت اللہ کہتے ہیں کہ میراتعلق چترال سے ہے اور 1988 سے طلبہ کی خدمت کر رہا ہوں، الخدمت فاؤنڈیشن کے توسط سے چترال کے طلبہ کے لیے ایک ہاسٹل بنایا، جس کی وجہ سے چترال کے طلبہ سے باہمی رابطہ رہا اور مسائل کا پتہ چلا۔

سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ تعلیم کے علاوہ آگے جانے کا کوئی راستہ نہیں، ایک بار بار فیل ہونے والے بچے کو حوصلہ دیا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، طالب علم نے مالی مسائل کا بتایا تو میں نے یونیورسٹی میں داخلے کی یقین دہانی کرائی۔

ہدایت اللہ نے بتایا کہ طالب علم نے بی کام میں ٹاپ کیا تو پشاور میں داخلے کے لیے دوست کو کہہ کر فیس کا بندوبست کیا، آج وہی طالب علم آئن اسٹائن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کا ڈائریکٹر ہے۔ ایک طالب علم سے آغاز کیا تھا آج ہر سال 100 سے زیادہ طالب علموں کی مالی مدد کر رہے ہیں۔

سماجی کارکن نے بتایا کہ ملک کے مختلف تعلیمی ادارے چترال کے طالب علموں کی مدد کر رہے ہیں، مختلف تعلیمی اداروں میں ہر سال چترال کے بچوں کو 5کروڑ روپے فیس کی معافی دی جاتی ہے، ہم چاہتے ہیں ’’روز‘‘ تعلیمی ادارے کو پورے پاکستان تک پھیلائیں۔

ہدایت اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا خطہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں ملا اور اس تعمیر کے لیے مل کر محنت کرنی ہے، تعلیم ہی کے ذریعے ہم ملک میں ترقی و خوشحالی لا سکتے ہیں، ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ ملکی ترقی میں اپنے حصے کا کام کرنا چاہیے، معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ مالی طور پر کمزور بچوں کی مدد کریں۔

متعلقہ مضامین

  • تاریخ میں پہلی بار قومی بوائز فٹبال ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات
  • معرکہ حق یوم آزادی، قومی ترقی میں ہیروز آف پاکستان کی روشن داستانیں
  • شہباز شریف جیسی قومی قیادت ،جنرل عاصم منیر جیسی عسکری قیادت میسر ہونا خوش قسمتی ہے ‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
  • اسلام آباد میں معرکہ حق اور یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر
  • آزادی کا جوش: چودھری شجاعت حسین کی قوم کو بڑھ چڑھ کر جشن منانے کی نصیحت
  • قوم یوم آزادی جوش و خروش سے منائے، چوہدری شجاعت حسین کی اپیل
  • جشنِ آزادی کی تیاریاں،پی ایچ اے راولپنڈی نے شہر سجا دیا،
  • بنگلہ دیش میں یوم آزادی پاکستان منانے کی تیاریاں
  • واہگہ بارڈر، باب آزادی اور اسٹیڈیم کی آرائشی کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل