اسرائیل کی جانب سے جان بوجھ کر پیدا کردہ افراتفری سے امدادی سامان لوٹ لیا گیا ، غزہ میڈیا آفس
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
غزہ ()
غزہ کی پٹی کے میڈیا آفس نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 83 ٹرک امداد لے کر 8 اگست کو غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔ اسرائیل کی جانب سے دانستہ طور پر افراتفری پھیلانے کی وجہ سے زیادہ تر امداد لوٹ لی گئی۔ گزشتہ 13 دنوں میں صرف 1 ہزار 115 امدادی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے ہیں۔ خطے کے 2.4 ملین لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روزانہ کم از کم 600 ٹرکوں کی ضرورت ہے، ابھی تک مطلوبہ امداد کا صرف 14 فیصد ہی پہنچایا جا سکا ہے۔ بیان میں اسرائیل پر ٹرکوں کو روکنے، سرحدی گزرگاہوں کو بند کرنے اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے کام میں روڑے اٹکانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
غزہ کی پٹی کے میڈیا آفس نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیل اور فلطسین تنازعہ کے نئے دور میں غزہ کیلئے ہوائی جہازوں کے ذریعے امدادی سامان پھینکنے اور انکی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہو گئی ہے جبکہ 124 زخمی ہوئے۔ زیادہ تر امدادی سامان اسرائیلی فوج کے زیر کنٹرول علاقوں یا زبردستی خالی کرائے گئے علاقوں کے قریب گرا ہے جس سے ان علاقوں کے قریب جانے والے فلسطین کو سیدھی فائرنگ سے ہلاک ہونے کا خطرہ ہے۔
اسرائیل کی دفاعی افواج نے اسی دن ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل نے چھ ممالک کے تعاون سے اس دن غزہ کی پٹی میں کل 106 امدادی پیکج بھیجے تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
غزہ کے نہتے شہریوں کیلئے اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 جہازروانہ کیے جا چکے ہیں:عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مزید 2 چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے 200 ٹن امدادی سامان غزہ کے نہتے اور مظلوم شہریوں کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے، اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 جہاز غزہ روانہ کئے جا چکے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، ہر فورم پر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی آواز اٹھائی جا رہی ہے، فلسطینی طلباء پاکستان میں اپنی میڈیکل تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں، امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بھارت نے امریکہ سے ہتھیار اور طیارے خریدنےکے منصوبے پر عمل درآمد روک دیا
’’اے پی پی‘‘ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہر فورم پر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی آواز بلند کی، پاکستان فلسطینی نہتے شہریوں پر اسرائیل کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کی نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت مسلسل امدادی سامان غزہ بھجوا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 کھیپیں غزہ روانہ کی جا چکی ہیں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے 2چارٹرڈ طیارے 100، 100 ٹن امدادی سامان اردن پہنچائیں گے جہاں سے یہ سامان اردن کے فلاحی ادارے کے ذریعے زمینی راستے سے غزہ تک پہنچایا جائے گا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 480 ملزمان ہلاک
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کیے گئے، فلسطینی میڈیکل طلباء پاکستان میں اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ غزہ میں دانستہ طور پر غذائی قلت پیدا کی گئی ہے جس کے باعث شہری اور بچے شدید مشکلات کا شکار ہیں، ہم ان کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پاکستان امدادی سامان خصوصاً کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات غزہ کے شہریوں کے لئے بھجواتی رہی ہے اور بھجواتی رہے گی۔ہم اس کاذ کے ساتھ مکمل طور پر پرعزم ہیں، اس مشن میں جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن نے بھی حصہ لیا، ان کے شکر گزار ہیں۔ حکومت پاکستان غزہ کے مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان شاء اللہ ان مظالم کا خاتمہ ہوگا۔
عادل راجہ نےپاکستان کی خفیہ ایجنسی کےخلاف ایک اور جھوٹا پراپیگنڈا کرناشروع کردیا
تقریب میں فلسطینی سفیر سمیت حکومتی نمائندے اور این ڈی ایم اے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے سامان کی فوری روانگی کو یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے اور دیگر فلاحی اداروں کی کوششوں کو سراہا۔
مزید :