اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے فون پر رابطہ، غزہ پر اسرائیلی قبضے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے غزہ پر اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے فوری اور بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی، اور اسرائیلی کارروائیوں میں جاری استثنیٰ کے خاتمے پر زور دیا، غزہ کی حالیہ صورتحال پر بھی پاکستان اور ترکیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور انسانی بحران کے حل کے لیے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان سیاسی استحکام کی جانب گامزن، معیشت روز بروز مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—تصویر بشکریہ سوشل میڈیانائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سیاسی استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان کی معیشت روز بروز مضبوط ہو رہی ہے۔
نیویارک میں اقوامِ متحدہ میں پائیدار عالمی معیشت سے متعلق گروپ 77 کے 49 ویں وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معاشی شرحِ نمو میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
دریں اثنا نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی سلووینیا کی نائب وزیرِ اعظم تانیا فائیون سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر سرمایہ کاری، تجارت، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان معیشت سے متعلق عالمی قوانین کی پاسداری کا پابند ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک ترقی پزیر ملکوں کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 2022ء کے سیلاب سے شدید نقصان پہنچا، 2025ء کے سیلاب سے پاکستان کی زراعت زیادہ متاثر ہوئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔