پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ کی غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ کی غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے غزہ پر اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے فوری اور بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی، اور اسرائیلی کارروائیوں میں جاری استثنا کے خاتمے پر زور دیا، غزہ کی حالیہ صورتحال پر بھی پاکستان اور ترکیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور انسانی بحران کے حل کے لیے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور ترکیہ تاریخی برادرانہ تعلقات کے حامل ممالک ہیں، جو دفاع، تجارت، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون رکھتے ہیں، دونوں ممالک اکثر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر ہم آہنگ موقف اپناتے ہیں، بالخصوص مسلم امہ کو درپیش چیلنجز میں مشترکہ کردار ادا کرتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل جھوٹے دعوے عالمی سطح پر بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے،عرفان صدیقی سائبر حملوں میں کاروباری نظام جام ہونے کا خطرہ، نیشنل سرٹ نے خبردار کردیا نئی انڈسٹریل پالیسی تیار، رواں ماہ وفاقی کابینہ سے منظوری متوقع ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو غزہ پر فوجی قبضے کے منصوبے پر پھوٹ، وزیر خزانہ نے نیتن یاہو کی حکومت گرانے کی دھمکی دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: منصوبے کی اور ترک قبضے کے
پڑھیں:
نیویارک میں اسحاق ڈار کی بحرینی وزیر خارجہ سے ملاقات
نیویارک (اسپیشل رپورٹر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں:جی 77 اور چین وزارتی اجلاس: جنوبی ممالک کے مفادات کا ہر سطح پر تحفظ کریں گے، اسحاق ڈار
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے مضبوط دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر اقتصادی تعاون، علاقائی روابط، کثیرالجہتی فورمز پر اشتراک عمل اور امن کے قیام کے مشترکہ عزم کو بھی دوہرایا گیا۔
گفتگو کے دوران غزہ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور فوری فائر بندی کے ساتھ انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار بحرین بحرینی وزیرخارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نائب وزیراعظم