ہنزہ میں شیشپر گلیشیئر سے اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، پانی کے تیز بہاؤ سے شاہراہ قراقرم کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا۔ہنزہ اور گلگت کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی، سماہنی آزاد کشمیر کے برساتی نالے میں ڈوب کر دو کمسن بھائی دم توڑ گئے، مقامی افراد نے لاشیں نکال لیں، مالاکنڈ میں 3 بہن بھائی دریا میں ڈوب گئے، بچی کی لاش مل گئی، دو بچوں کی تاحال تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشیں جاری رہیں، لاہور اور اسلام آباد میں بادل خوب برسے، پنجاب، بالائی کے پی اور کشمیر کے بیشتر شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی گئی۔کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بھی بارش متوقع ہے، تربیلا ڈیم اور جناح بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی، نوٹی فکیشن جاری

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ریلیف دینے کیلیے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت متعدد اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ اسٹریٹجک حکمت عملی، شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر طلب و رسد میں توازن سے بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی حکمت عملی کی بدولت دال چنا اسپیشل کی قیمت 20 روپے کم ہو کر 275 روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 40 روپے سستی ہوگئی جس کے بعد فی کلو قیمت 410 روپے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح دال مونگ کی قیمت میں 60 روپے کی بڑی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 325 روپے، بیسن 30 روپے سستا ہوا اور قیمت 270 روپے فی کلو ہوگئی۔ علاوہ ازیں کالا چنا موٹا 20 روپے کمی سے 260 روپے، سفید چنا کی قیمت میں 15 روپے کمی کے بعد 295 روپے فی کلو ہوگیا۔

 دال مسور، دودھ، مٹن، بیف اور روٹی کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ چاول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام دکاندار نئی قیمتوں کی فہرست نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔ سید موسیٰ رضان نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ششپر گلیشیئر پھٹنے سے شاہراہ قراقرم بند ، ہنزہ کے لیے متبادل راستہ تجویز کیا گیا
  • گلگت: دنیور نالے میں تودے گرنے سے 8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق
  • پانی کی سطح بلند ہونے پر تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
  • لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی، نوٹی فکیشن جاری
  • تربیلا ڈیم 96فیصد اور منگلا ڈیم 63فیصد بھر چکاہے: پی ڈی ایم اے
  • وادی ہنزہ میں گلیشیئر پگھلنے کا عمل تیز، دریائی کٹاؤ سے شاہراہ قراقرم بہہ گئی
  • گلیشیئرز پگھلنے سے دریائے ہنزہ میں پانی کی سطح بلند ، شاہراہ قراقرم بند، پاک چین زمینی رابطہ بھی منقطع
  • گلیشیائی جھیل پھٹنے سے گلگت بلتستان میں تباہی، شاہراہ قراقرم متاثر
  • دریائے ہنزہ میں سیلاب، شاہراہ قراقرم کا بڑا حصہ بہہ گیا، پاکستان اور چین کا زمینی راستہ منقطع