ایران نے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
تہران‘اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) ایران نے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر دیں۔رپورٹ کے مطابق ایران ایئر نے کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کی براہ راست پروازیں شروع کر دی ہیں۔پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مدثر نے سوشل میڈیا پر اس پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ایران ایئر نے کوئٹہ، زاہدان، مشہد کی براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ یہ پروازیں تین تاریخی شہروں کو بے پناہ صلاحیتوں سے جوڑیں گی، تینوں شہر کے لوگوں کا براہ راست پر وازیں شروع کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ایرانی سفیر نے مزید کہا ہے کہ نئے فلائٹ آپریشنز سے خطے میں کاروبار، سیاحت اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ ملے گا، ہمارے جغرافیہ کی گہرائی اور اپنی اقتصادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے کو بڑھانا جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ کوئٹہ سے ایران کے دونوں شہروں کے لیے براہ راست پروازیں پاکستانی زائرین کے لئے بھی سود مند ثابت ہوں گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے براہ راست پروازیں
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کے سپرد ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی کمان تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر شائے ہوپ سنبھال رہے ہیں۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، اور شائقین ایک سنسنی خیز مقابلے کے منتظر ہیں۔
یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی اور آج کی کامیابی کے ساتھ سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گا۔