بیجنگ :  چین کی وزارت  قدرتی وسائل   نے اعلان کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں پانچ نیشنل پارکس کے لئے  حقوق کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی  ہے۔ نیشنل پارک قومی معیار کی نمائندگی کرنے والے قدرتی ماحولیاتی نظام ہیں ، جس میں  تحفظ کا سب سے وسیع دائرہ   اور مکمل ماحولیاتی عمل موجود   ہے۔ نیشنل پارک چین کے قدرتی ماحولیاتی نظام میں سب سے اہم ، سب سے منفرد قدرتی نظاروں ، بے مثال قدرتی ورثہ ، اور  حیاتیاتی تنوع سے مالامال ہوتے ہیں۔ قومی پارکوں میں قدرتی وسائل کے حقوق کی رجسٹریشن ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کوفروغ دینے کے سلسلے میں ایک اہم اقدام ہے، جس کے ذریعے  قدرتی وسائل کی ملکیت کے حقوق کے متعدد تنازعات حل ہوتے ہیں ، جو قومی پارکس میں عوامی ملکیت کے حامل قدرتی وسائل کے اثاثوں  کے انتظام اور  معاوضے کیلئے قانونی  بنیاد فراہم کرے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: قدرتی وسائل

پڑھیں:

وطن لوٹنے والی افغان خواتین و لڑکیوں کو طالبان حکومت میں مسائل کا سامنا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اگست 2025ء) اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ایران اور پاکستان سے واپس افغانستان آنے والی خواتین اور لڑکیوں کو بڑے پیمانے پر مدد فراہم کرے جنہیں اپنے ملک میں غربت، نوعمری کی شادیوں اور حقوق و تحفظ کو بڑھتے ہوئے خطرات جیسے سنگین مسائل لاحق ہیں۔

یہ مطالبہ یو این ویمن، بین الاقوامی امدادی ادارے کیئر انٹرنیشنل اور شراکت داروں کی شائع کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے جس کے مطابق، ستمبر 2023 سے اب تک 24 لاکھ سے زیادہ افغان تارکین وطن ملک میں واپس آ چکے ہیں جن کی بڑی تعداد کو دونوں ممالک سے جبراً بیدخل کیا گیا ہے۔

ان لوگوں میں ایک تہائی تعداد خواتین اور لڑکیوں کی ہے جن میں تقریباً نصف پاکستان سے آئی ہیں۔ ان میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو افغانستان سے باہر پیدا ہوئے تھے اور پہلی مرتبہ اپنے آبائی ملک میں آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے پاس نہ گھر ہے اور نہ ہی آمدنی کا کوئی ذریعہ اور انہیں تعلیم اور صحت کی سہولیات تک بھی رسائی نہیں ہے۔

© UNICEF/Osman Khayyam خواتین اور لڑکیوں کے لیے خطرات

افغانستان میں یو این ویمن کی خصوصی نمائندہ سوزن فرگوسن نے کہا ہے کہ ملک میں واپس آنے والی خواتین اور لڑکیوں کو بھی بڑے پیمانے پر غربت، نوعمری کی شادی، تشدد اور استحصال کے خطرے اور اپنے حقوق، نقل و حرکت اور آزادیوں پر غیرمعمولی پابندیوں کا سامنا ہے۔

یہ خواتین اور لڑکیاں خالی ہاتھ ایسے علاقوں میں واپس آ رہی ہیں جہاں وسائل پر پہلے ہی بہت بڑا بوجھ ہونے کے باعث ان کے لیے خطرات کہیں زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ یہ خواتین باوقار انداز میں اپنی زندگی بحال کرنا چاہتی ہیں لیکن اس مقصد کے لیے انہیں ذرائع مہیا کرنا ہوں گے جو مزید مالی وسائل اور خواتین امدادی کارکنوں کی ان تک رسائی کا تقاضا کرتے ہیں۔

رپورٹ میں ان خواتین اور لڑکیوں کو پناہ، روزگار اور تعلیم جیسی ہنگامی اور طویل مدتی ضروریات کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ انہیں رہائش، سیکھنے کے مواقع اور ذرائع روزگار کی ضرورت ہے۔

اس وقت خواتین کے زیرکفالت 10 فیصد گھرانوں کو ہی مستقل گھر میسر ہے۔ 40 فیصد کو اپنی رہائش گاہوں سے بیدخلی کا خطرہ ہے اور تمام لڑکیوں کو ثانوی درجے کی تعلیم حاصل کرنے سے روکا جا چکا ہے۔

© UNHCR/Oxygen Empire Media Production امداد کی قلت کے اثرات

اگرچہ سرحدوں پر خواتین امدادی کارکنوں کی موجودگی واپس آنے والی خواتین پناہ گزینوں کو مدد دینے کے لیے ضروری ہے لیکن امدادی وسائل کی کمی اور نقل و حرکت پر پابندیوں کے باعث ان کی کوششیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

مثال کے طور پر، افغان حکمرانوں کے جاری کردہ احکامات کے تحت خواتین امدادی کارکنوں کے ساتھ ایک مرد سرپرست یا محرم رشتہ دار کی موجودگی ضروری ہے۔ لیکن، وسائل کی قلت کے باعث قندھار اور ننگر ہار صوبوں میں خواتین کارکنوں کے سرپرستوں کے اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں رہا۔ نتیجتاً ملک میں واپس آنے والی خواتین اور لڑکیوں کو متواتر اور بروقت مدد نہیں مل پاتی اور بہت سے مواقع پر ان کے لیے سرے سے کوئی مدد موجود نہیں ہوتی۔

وسائل کی قلت کے باعث امدادی اداروں کے کام کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی ہے۔ سرحدی مقامات پر کام کرنے والی خواتین کارکنوں کا کہنا ہے کہ ان کے لیے بڑی تعداد میں آنے والی خواتین اور لڑکیوں کی بنیادی ضرورت کو پورا کرنا بھی آسان نہیں۔

© IOM/Léo Torréton پریشانی اور ناامیدی

کیئر افغانستان کے ڈائریکٹر گراہم ڈیویسن نے واپس آنے والے پناہ گزینوں کو بنیادی خدمات، محفوظ جگہوں اور خواتین و لڑکیوں کے لیے تحفظ کی خدمات یقینی بنانے کی ہنگامی ضرورت کو واضح کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں پریشان حال اور ناامید خواتین، مردوں اور بچوں کو دیکھ کر اس بحران سے نمٹنے کی کوشش کرنے والوں پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

افغانستان کو پہلے ہی دنیا کے بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے۔ حالیہ عرصہ میں پناہ گزینوں کی واپسی سے ملک میں انسانی حالات مزید ابتر ہونے کا خدشہ ہے۔ ملک میں پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کے ترجمان عرفات جمال نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغان خواتین اور لڑکیوں کو تحفظ دینے اور انہیں مدد فراہم کرنے والی خواتین امدادی کارکنوں پر سرمایہ کاری کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔

© UNICEF/Amin Meerzad امدادی وسائل کے لیے اپیل

عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے بھی دنیا سے افغانستان کو اس بحران سے نمٹنے میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے ملک میں افغان مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع نہ کرنے کے اعلان کے بعد مزید 10 لاکھ افغانوں کی اپنے ملک میں واپسی متوقع ہے۔

آئی او ایم افغانستان میں پاکستان سے متصل طورخم اور سپن بولدک جبکہ ایران کے ساتھ اسلام قلعہ اور میلاک کے سرحدی راستوں پر قائم پناہ گزینوں کی وصولی کے چار مراکز میں کام کرتا ہے۔

ادارے نے سرحدی علاقوں اور پناہ گزینوں کی منازل پر بڑھتی ہوئی ضروریات سے نمٹںے کے لیے مزید امدادی وسائل کی فراہمی کے لیےکہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ پٹی میں اسرائیلی حملے میں ’الجزیرہ‘ کے پانچ صحافی ہلاک
  • اقلیتوں کی خدمات پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں:صدر زرداری
  • پوری قوم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ملکی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کو سراہتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل، انکی فلاح و بہبود ترجیحی فرائض میں شامل ہے: وزیراعظم
  • اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں، حکومت قومی دھارے میں ان کی شمولیت کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم
  • کراچی جشنِ آزادی کا ریکارڈ توڑتا ہے، مگر شہریوں کو مکمل آزادی سے جینے کا حق دیا جائے، فاروق ستار
  • کراچی جشنِ آزادی کا ریکارڈ توڑتا ہے، مگر شہریوں کو مکمل آزادی سے جینے کا حق دیا جائے، ڈاکٹر فاروق ستار
  • قدرتی مناظر کو نقصان، فیصل مسجد سمیت 50 سے زائد مساجد غیر قانونی قرار، مسمار کرنے کی تیاریاں
  • وطن لوٹنے والی افغان خواتین و لڑکیوں کو طالبان حکومت میں مسائل کا سامنا