بیجنگ :چین کی وزارت تجارت نے کینیڈا میں پیدا ہونے والے درآمد شدہ کینولا سیڈ کی اینٹی ڈمپنگ تحقیقات پر ابتدائی فیصلے کا اعلان کیا ۔چینی تفتیشی ایجنسی کے مطابق کینیڈا سے درآمد شدہ کینولا سیڈ کی ڈمپنگ ہوئی ہے۔ منگل کے روز وزارت تجارت نے کینیڈا، جاپان اور بھارت سے درآمد شدہ ہیلوجنیٹڈ بیوٹیل ربڑ کی اینٹی ڈمپنگ تحقیقات پر ابتدائی فیصلے بھی سنائے، جن کے مطابق کینیڈا اور جاپان سے درآمد شدہ مصنوعات کی ڈمپنگ ہوئی ہے جبکہ اسی عرصے میں بھارت سے درآمد کی جانے والی تحقیقاتی مصنوعات کا چین کی درآمد کی جانے والی ہیلوجنیٹڈ بیوٹیل ربڑ کی کل مقدار میں تناسب 3 فیصد سے بھی کم ثابت ہوئی اور یوں اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔  چین میں اینٹی ڈمپنگ ریگولیشنز کے آرٹیکل 28 اور 29 کے مطابق تحقیقاتی ادارے نے سیکیورٹی ڈپازٹس کی شکل میں عارضی اینٹی ڈمپنگ اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔اسی روز   ، چینی  وزارت تجارت نے کینیڈا میں پیدا ہونے والے درآمد شدہ مٹر اسٹارچ کے خلاف اینٹی ڈمپنگ تحقیقات شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اینٹی ڈمپنگ تحقیقات

پڑھیں:

سلامتی کونسل، ایران پر پابندیاں موخر کرنیکی روسی و چینی قرارداد مسترد

ایران پر پابندیاں 6 ماہ کیلئے موخر کرنے سے متعلق روس اور چین کیجانب سے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد منظور نہ ہو سکی اسلام ٹائمز۔ ایران کے خلاف مبینہ ٹرگر میکانزم کو 6 ماہ کے لئے ملتوی کرنے سے متعلق آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور چین کی جانب سے  تجویز پیش کی گئی جبکہ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق، اس قرارداد کو 9 مخالف، 4 موافق اور 2 غیر حاضر ووٹوں کے باعث منظور نہیں کیا جا سکا۔
رپورٹ کے مطابق، ایران پر پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کو 6 ماہ کے لئے موخر کرنے سے متعلق روس و چین کی تجویز کے مسترد کر دیئے جانے کے بعد، سلامتی کونسل میں چینی نمائندے نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چینی نمائندے نے تین یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ ایران کے ساتھ نیک نیتی سے مذاکرات شروع کریں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم کی ملائیشیاء کو گوشت برآمد کرنے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
  • سلامتی کونسل، ایران پر پابندیاں موخر کرنیکی روسی و چینی قرارداد مسترد
  • کراچی میں نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری، خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد
  • پرائیویٹ حج سکیم ؛وزارت مذہبی امور کی بکنگ تیز کرنے کی ہدایت
  • کراچی؛ خاتون کی کمبل میں لپٹی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش برآمد
  • اسلام آباد میں جدید ایکسپو کم ڈسپلے سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
  • کینیڈا: عدالت نے سینکڑوں شتر مرغوں کو مارنے سے روک دیا
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کا تجارت، ثقافت اور علاقائی تعاون بڑھانے پر زور
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے نیویارک میں ملاقات
  • پاکستان اور پولینڈ کا تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق