تیسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیز نے بولرز کا بھرکس نکال دیا، پاکستان کو جیت کیلئے 295رنز کا ہدف مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
تیسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیز نے بولرز کا بھرکس نکال دیا، پاکستان کو جیت کیلئے 295رنز کا ہدف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز
ٹرینیڈاڈ(شاہ خالد)تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستانی بولرز کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا بھرکس نکال دیا اور کپتان شائے ہوپ کی 120 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے آج برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے کپتان شائے ہوپ کی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز اسکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپنز ایون لوئس اور برینڈن کنگ نے اننگز کا آغاز کیا، بلے بازوں نے ابتدا سے ہی محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باوجود بیٹرز اسکور بورڑ پر رنز جوڑتے رہے، 10 کے مجموعے پر برینڈن کنگ 5 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جس کے بعد ایون لائس نے کیاسی کارٹی کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور ٹیم کے اسکور میں 47 رنز کا اضافہ کیا تاہم 57 کے اسکور پر ایون لوئس 37 رنز بناکر ابرار احمد کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔
ویسٹ انڈیز کو تیسرا جھٹکا 68 کے اسکور پر لگا جب کیاسی کارٹی صرف 17 رنز پر پویلین لوٹ گئے، انہیں بھی ابرار احمد نے اپنا شکار بنایا۔ اس کے علاوہ شرفین ردرفورڈ 15، راسٹن چیز 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے جبکہ گداکیش موتی صرف 5 رنز ہی بنا سکے۔کپتان شائے ہوپ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 94 گیندوں پر 120 رنز بنائے، اس دوران انہوں نے 10 چوکے اور 5 چھکے بھی لگائے۔
جسٹن گریوز نے بھی شائے ہوپ کا بھرپور ساتھ دیا اور 24 گیندوں پر دھواں دار 43 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ ساتویں وکٹ پر شائے ہوپ اور جسٹن گریوز کے درمیان 50 گیندوں پر 110 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔آخری 10 اوورز میں پاکستانی بولرز نے 119رنز لٹائے۔ اس طرح ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 295 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور اسپنر ابرار احمد نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں، محمد نواز اور صائم ایوب کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ،سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن ستارہ امتیاز کیلئے نامزد وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ،سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن ستارہ امتیاز کیلئے نامزد بیگم کو گھر سے نکالنے پر قید کی سزا ہوگی، قومی اسمبلی میں بل پیش سپریم کورٹ ،بحریہ ٹاون پراپرٹی نیلامی کیس کی سماعت کیلئے بینچ تبدیل راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا سندھ حکومت کا آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے مردوں کو نس بندی کی سہولت دینے کا فیصلہ دشمن نے پانی بند کیا تو وہ سبق سکھائیں گے وہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا، وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔