کنگنا رناوت نے سیلفی لیتے مداح کو دھکا دینے پر جیا بچن کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
جیا بچن کے ایک مداح کو سیلفی لینے کے دوران دھکا دینا پر بالی ووڈ اور سیاست کا مشترکہ معاملہ بن گیا۔ کنگنا رناوت بھی میدان میں آگئیں۔
ماضی کی مقبول ترین ہیروئن جیا بچن کا تعلق سماج وادی پارٹی سے ہے اور وہ اپنی پارٹی سے رکن اسمبلی بھی ہیں۔
کنگنا رناوت بھی بالی ووڈ کی مشہور اور بے باک اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ حکمراں جماعت بی جے پی کی رکنِ پارلیمان ہیں۔
سینئر اداکارہ جیا بچن کے سیلفی لینے والے شخص کو دھکا دینے کے واقعے پر سیاسی عداوت اور پیشہ ورانی حسد نے صورت حال کو مزید گھمبیر کردیا۔
بالی ووڈ میں منہ پھٹ کہلائی جانے والی اداکارہ کنگنا رباوت نے جیا بچن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگ ان کی بکواس اس لیے برداشت کرتے ہیں کیونکہ وہ امیتابھ بچن کی بیوی ہیں۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ جیا بچن سب سے زیادہ بگڑی ہوئی، مراعات یافتہ، اور شرمندگی کی علامت خاتون ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سماج وادی پارٹی کی ٹوپی مرغے کی کلغی لگتی ہے اور جیا بچن لڑاکا مرغی کی طرح لگتی ہیں۔ یہ سب کچھ انتہائی شرمناک ہے۔
تاحال جیا بچن کا کنگنا رناوت کی اس پوسٹ پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کنگنا رناوت جیا بچن
پڑھیں:
نیوزی لینڈ کا مقامی دفاعی شعبے کو فروغ دینے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویلنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ کی حکومت نے مقامی دفاعی شعبے کو فروغ دینے کے لیے دفاعی خریداری کے قوانین میں تبدیلی اور فوجی ٹیکنالوجی کے لیے نیا فنڈ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزیر دفاع جیوڈتھ کولنز نے دفاعی صنعت کی حکمت عملی جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب دنیا اتنی تیزی سے بدل رہی ہو تو ہمیں اپنی دفاعی فورس کو لیس کرنے کے طریقے بھی بدلنے ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے صنعت کے ساتھ شراکت داری ضروری ہے تاکہ ہم بہتر طور پر آگے بڑھ سکیں۔ بصورت دیگر یہ ایک غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہو گا۔ نئی حکمت عملی کے اہم نکات کے تحت بین الاقوامی دفاعی سپلائرز کے لیے اب یہ لازمی قرار دیا جائے گا کہ وہ مقامی صنعت کو شامل کرنے کے منصوبے پیش کریں تاکہ دفاعی صلاحیتوں کی فراہمی اور دیکھ بھال میں مقامی تعاون یقینی بنایا جا سکے۔ دفاعی فورس چھوٹے اور مقامی کاروباروں کے ذریعے ساز و سامان اور نظام کی فراہمی کے مواقع تلاش کرے گی جبکہ اصل سازوسامان تیار کرنے والی کمپنیوں کو ذیلی ٹھیکے دیے جائیں گے۔ حکومت 10کروڑ سے 30کروڑ نیوزی لینڈ ڈالر کا نیا فنڈ قائم کرے گی جو جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کی تیاری کے لیے مختص ہوگا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے پاس صلاحیت بھی ہے اور عزم بھی، اب ہمیں ضروری سہولیات فراہم کرنی ہوں گی اور جدت کے راستے کھولنے ہوں گے۔حکمت عملی کے تحت ہر 2سال بعد نیا دفاعی صلاحیتوں کا نیا منصوبہ پیش کیا جائے گا، جس کا اگلا ایڈیشن 2027 ء میں متوقع ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں نیوزی لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ 4سالوں میں دفاعی اخراجات میں9 ارب نیوزی لینڈ ڈالر کا اضافہ کرے گی اور 8 سالوں میں اسے مجموعی ملکی پیداوار کا 2 فیصد تک پہنچانے کا ہدف رکھتی ہے جو عالمی سطح پر سٹریٹجک مقابلے کی بڑھتی ہوئی فضا کے باعث کیا جا رہا ہے۔