اسلام آباد:

وفاقی وزارت اطلاعات کے زیرانتظام اسلام آباد میں شیڈول معرکہ حق اور جشن آزادی متعلق پروگرام ملتوی کردیا گیا۔

ترجمان وزارت اطلاعات نے بتایا کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی ہدایت پر وزارتِ اطلاعات کے زیر اہتمام ایف-9 پارک اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو "معرکہ حق اور جشن آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والا پرگرام خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں، سیلابی صورت حال اور قیمتی جانی نقصان کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ بارش اور سیلاب سے  متاثرہ افراد سے اظہار یک جہتی اور ریلیف سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری بارشوں اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا اور جشن آزادی کی تقریبات مزید جوش و جذبے سے بعد ازاں منعقد کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مشیرِ خزانہ کے پی مزمل اسلم کا وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِعمل

عظمیٰ بخاری اور مزمل اسلم—فائل فوٹو

مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کی وزیرِ اطلاعات بہت دباؤ میں ہیں، انہیں اتنا نہیں پتہ کہ ان کا صوبہ 85 فیصد وفاق کی آمدن سے چلتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کے تیر چلادیے

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کے تیر چلا دیے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب واقعی ترقی یافتہ صوبہ ہوتا تو الٹا وفاق کو آپ فنڈز دیتے، وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے ڈھائی ہزار ارب روپے کے واجبات پنجاب کی وجہ سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اپنی سستی بجلی اور گیس پر کام کرتا تو وفاق اتنا مجبور نہ ہوتا، پنجاب حکومت اپنے وسائل سے مری ایکسپریس وے بھی نہیں بنا سکتی، مری ایکسپریس وے وفاق کے پیسوں سے این ایچ اے کے ذریعے بنوائی گئی۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پنجاب کے 46 لاکھ لوگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خود داری دکھانی ہے تو اپنے وسائل سے 46 لاکھ سیلاب متاثرین کو معاوضہ دیں۔

متعلقہ مضامین

  • مجاہد چنا کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے دھاوے و صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت
  • سیلاب کے سبب جگہ جگہ ریلوے ٹریک بری طرح متاثر، کئی ٹرینوں کے روٹ تبدیل
  • امریکی معاہدے کو بے نقاب نہ کرنا اسلام کی توہین ہے، علامہ ریاض نجفی
  • پنجاب کو سیلاب میں ڈبونے والی مریم نواز کیساتھ عوام نہیں کھڑے: ندیم افضل چن
  • مشیرِ خزانہ کے پی مزمل اسلم کا وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِعمل
  • ’جوانی اب نہیں جانی‘، اماراتی خاتون نے سدا جوان رہنے کا راز بتا دیا
  • حکومت کا گدھے کی کھال برآمد کرنے سے متعلق اہم فیصلہ
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کا سروے تیزی سے جاری، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں موٹر وے پر ہیوی بائیکس پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت
  • سیلاب زدگان کی امداد کا تنازع، پیپلز پارٹی اورن لیگ ایک پیج پرآجائیں گے؟