عوام کے لیے بُری خبر: ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے اس اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھا کر 10.73 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر بھی قیمت میں 0.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اوگرا ایل این جی بری خبر قیمتوں میں اضافہ وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اوگرا ایل این جی قیمتوں میں اضافہ وی نیوز ایل این جی
پڑھیں:
ڈیزل سستا، پیٹرول معمولی مہنگا ہونے کی توقع
اسلام آباد – عوام کے لیے جزوی ریلیف کی خبر ۔16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے پٹرولیم انڈسٹری کی جانب سے قیمتوں پر ورکنگ مکمل کر لی گئی، جس کے مطابق ڈیزل سستا اور پیٹرول معمولی مہنگا ہو سکتا ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 75 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی ممکنہ قیمت 274.08 روپے فی لیٹرہو سکتی ہے (موجودہ قیمت 285.83 روپے ہے)۔ یہ کمی ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبو ںکے لیے خوش آئند ہوگی۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 32 پیسے فی لیٹر اضافہ کی سفارش کی گئی ہے، جس کے بعدپیٹرول کی قیمت 265.93 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے (فی الوقت 264.61 روپے فی لیٹر ہے)۔
مزید تفصیلات کے مطابق مٹی کا تیل 6 روپے 25 پیسے کمی کے بعد 179.21 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان
لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے 11 پیسے کمی کے بعد 163.25 روپے فی لیٹر متوقع
اوگرا نے قیمتوں کا ابتدائی تخمینہ تیار کر لیا اور 15 اگست کو باقاعدہ سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی جائے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جو 16 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔