فیملی کے لیے کاک پٹ کا دروازہ کھلا چھوڑنے والا پائلٹ بڑی مشکل میں پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
برٹش ایئر ویز کے ایک پائلٹ نے لندن سے نیویارک جانے والی پرواز کے دوران ایک فیملی کے لیے خاص طور پر ’کاک پٹ‘ کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا جس کے بعد وہ مشکل میں پڑگیا۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق پائلٹ نے ایسا اس لیے کیا تاکہ فیملی کو پائلٹ کی جانب سے طیارے کا سارا کنٹرول سنبھالتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد پائلٹ کو اینٹی ٹیرر قوانین کی خلاف ورزی اور مسافروں اور عملے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ پائلٹ کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔
دی سن کو دیے گئے ایک ذرائع نے بتایا کہ عملہ اور مسافروں نے فوراً دیکھا کہ کاک پٹ کا دروازہ کھلا ہے اور وہ جاننا چاہتے تھے کہ کیا ہو رہا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ اس واقعے نے مسافروں کو انتہائی بے چینی میں مبتلا کر دیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دروازہ کافی دیر تک کھلا رہا، برطانوی ایئر ویز کے ساتھی اتنے گھبرائے کہ اس پائلٹ کی رپورٹ امریکا میں کی گئی اور مینیجرز کو اسے معطل کرنا پڑا۔
واپسی کی فلائٹ BA174 جو 8 اگست کو لند کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچنی جو منسوخ کر دی گئی، اور متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازیں فراہم کی گئیں۔
یہ واقعہ امریکی حکام کو رپورٹ کیا گیا جس کے بعد پائلٹ کو معطل کیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی فوری تحقیقات شروع کیں، لیکن کوئی سیکیورٹی خطرہ نہ پایا۔
بعد ازاں پائلٹ کو بحال کردیا گیا جس کے بعد برطانوی ایئر ویز کے ترجمان کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ سلامتی اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس نوعیت کے الزامات کی مکمل تحقیقات کی جاتی ہیں۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
یوٹیوبر ڈکی بھائی بڑی مشکل میں، قماربازی اور دھوکہ دہی کے الزامات پر مقدمہ درج
مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف لاہور میں قماربازی اور دھوکہ دہی سمیت متعدد الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کو موصول ایف آئی آر کے مطابق ڈکی بھائی پر پیکا ایکٹ کی دفعات 13، 14، 25 اور 26 کے تحت مقدمہ نمبر 196/2025 درج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 420 اور 294-بی بھی شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم قماربازی کے فروغ میں ملوث رہا اور اس نے مختلف جوا کھیلنے والی ایپس کو پروموٹ کیا، جس سے نوجوانوں میں جوئے کی سرگرمیوں کو فروغ ملا۔ مزید یہ کہ حکام نے ملزم کے موبائل فون سے اہم ثبوت بھی حاصل کرلیے ہیں۔
این سی سی آئی اے (NCCIA) حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔