کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی شادی محض ایک ہزار روپے میں ہوئی تھی۔

نجی ٹی وی کے جشنِ آزادی شو میں فیصل قریشی اور یاسر حسین کے ساتھ شریک گفتگو کے دوران بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ان کی شادی 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی جو اس وقت سرکاری ملازم تھے اور ان کی تنخواہ صرف 1200 روپے تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ شادی میں نہ زیورات بنے، نہ بڑی تقریب ہوئی بلکہ ان کے والد نے داماد کو گاڑی بیچ کر زیورات بنانے یا قرض لے کر ولیمہ کرنے سے بھی منع کردیا۔ 

بشریٰ انصاری کے مطابق ان کی شادی ایک سوٹ، ایک پرس اور صرف ایک ہزار روپے میں مکمل ہوئی جس سے شوہر پر کوئی مالی بوجھ نہیں پڑا۔

انہوں نے نوجوان نسل کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال زندگی کے لیے سادگی ہی بہترین راستہ ہے، نمودونمائش کی شادیوں سے نہ صرف گھر ٹوٹتے ہیں بلکہ قرضوں کا بوجھ بھی بڑھ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری اور اقبال انصاری کی شادی 36 سال بعد ختم ہوئی، جس سے ان کی دو بیٹیاں ناریمن اور میرا انصاری ہیں۔ مئی 2023 میں اداکارہ نے دوسری شادی کا بھی اعتراف کیا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی شادی

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد:

عمران خان  اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند آج اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم وکیل صفائی فیصل قوسین مفتی کی عدم حاضری کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔

عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی وقت پر جیل نہیں پہنچے، جس پر جج شاہ رخ ارجمند سماعت کے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے، جو آئندہ بھی اڈیالہ جیل میں ہی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں ہونیوالے غزہ مارچ میں آج لاہوری بھرپور شرکت کریں گے، ضیا الدین
  • کالج میں ہر تین چار ماہ بعد کسی پر دل جاتا تھا ۔اب تو تعداد بھی یاد نہیں, فائزہ حسن کا انکشاف
  • خاتون نے پانچویں شوہر کو انسولین کی زائد مقدار دیکر ہمیشہ کیلیے موت کی نیند سلادیا
  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • شوبز انڈسٹری میں کئی مردوں نے حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کی؛ عائشہ عمر کا انکشاف
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • انڈسٹری میں بہت سے مرد حضرات نے حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کی: عائشہ عمر کا انکشاف
  •  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی  کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی  سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی
  • ارب پتی ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے سے کتنا دور ہیں؟
  • برازیل میں چیونٹیوں سے تیار منفرد پنیر: دنیا بھر میں موضوعِ بحث بن گیا