اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، چترال، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، چارسدہ، بٹ خیل، ٹیکسلا، ڈی آئی خان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 5.
زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 190 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا، تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا اگلی خبر2024 کےاختتام تک چینی کھلاڑیوں نے ملک کی ’’14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی‘‘کی مدت کے دوران کل 519 عالمی چیمپیئن شپس جیتی ہیں پی ٹی آئی نومبر احتجاج؛ مزید چار ملزمان کو سزا سنا دی گئی نو مئی مقدمات؛ چیف جسٹس پاکستان کا فریقین کو دستاویزات جلد جمع کروانے کی ہدایت ہم چاہتے ہیں جنگ سب کیلئے بہترانداز میں ختم ہو، ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں حماس کی حکومت نہیں رہے گی؛ فلسطین اتھارٹی کے وزیراعظم نے اشارہ دیدیا غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کیلئے حماس کو مکمل ختم کرنا ہوگا: ٹرمپ کی تنبیہ جاپان سے صفائی اور ماحول کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی لیں گے: مریم نوازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں زلزلے کے جھٹکے اسلام ا باد
پڑھیں:
وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کیلئے پشاور پہنچ گئیں
پشاور+اسلام آباد(بیورو رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ تمام سول اور عسکری ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں شمالی علاقہ جات میں مزید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے، اس لیے سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آئندہ 5 سے 6 روز تک شمالی علاقہ جات کا سفر نہ کریں اور شہری بارشوں اور سیلاب کے دوران حفاظتی اقدامات لازمی اپنائیں۔ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور مقامی رضاکار مشترکہ طور پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے اور فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔