پی سی بی کا شان مسعود اور رضوان کی کپتانی سے متعلق خبروں پر ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد رضوان اور شان مسعود کی کپتانی کے حوالے سے حال ہی میں گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔
پی سی بی نے ون ڈے میں محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا اور ٹیسٹ میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو قیادت سونپنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق تاحال نہ تو سلیکشن کمیٹی میں یہ معاملہ زیر غور آیا ہے اور نہ ہی کسی پلیئر کے کنٹریکٹ کی کیٹیگری تبدیل کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اس حوالے سے تمام تر خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی پاکستان کرکٹ بورڈ ون ڈے کے لیے محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا اور ٹیسٹ میچوں میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹگری دے کرکپتان بنانے پر غور کر رہا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی سی بی نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
ترجمان پی سی بی عامر میر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے اور کل تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کے کیا جائے گا۔