اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بند کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی اور ملازمین کے لیے 30.2 ارب روپے کا خصوصی پیکج بھی منظور کرلیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹورز کی بندش کے ساتھ ملازمین کو رضاکارانہ پینشن (گولڈن ہینڈ شیک) دی جائے گی۔ وزارت صنعت نے یہ پیکج تجویز کیا تھا۔

ای سی سی نے ہدایت دی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اثاثے رواں مالی سال میں فروخت کیے جائیں اور یہ عمل شفاف انداز میں مکمل ہو۔

اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارے نے نیسپاک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی از سرِ نو تشکیل کی بھی منظوری دی۔ نئے بورڈ کے لیے جاوید اسلم، محمد علی، پیر سعد احسن الدین، عمر حسن اور شہانہ احمد علی کے نام منظور کر لیے گئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق امیدواروں کا انتخاب ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور کمیٹی نے ہدایت کی کہ نامزدگی کا عمل بروقت مکمل کیا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء ریاض حسین پیرزادہ، جام کمال خان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا

اسلام آباد:

پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے  پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔

اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی  منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان بارڈر کی بندش: خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
  • سول ہسپتال کوئٹہ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ دسمبر میں پاکستان کیلیے ایک ارب ڈالر قسط پر غور کرے گا
  • پی ایچ ایف صدر کی منظوری کے بعد کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب
  • ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
  • ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ، مجموعی قرض 84 ہزار ارب ہوگیا
  • وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • جموں و کشمیر قانون سازیہ اجلاس کے آخری روز "جی ایس ٹی" ترمیمی بل کو مںظوری دی گئی
  • وفاقی ملازمین کے ہائوس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور