پی آئی اے سمیت بڑے اداروں کی نجکاری جلد مکمل ہوگی، وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پہلا پانڈا بانڈ جاری کرے گا، یورو اور ڈالر بانڈز بھی منصوبے میں شامل ہو گا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے ملاقات کی، وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی معیشت میں اصلاحات اور مواقع پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ کئی برس بعد پرائمری سرپلس حاصل کیا ہے، افراط زر سنگل ڈیجٹ پر آگیا ہے اور کرنسی اور زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے، جبکہ ریکوڈک کے منصوبے سے پاکستان کی بیرونی آمدن میں اضافہ ہوگا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت جلد نئی صنعتی پالیسی لانے جا رہی ہے، پی آئی اے سمیت بڑے اداروں کی نجکاری جلد مکمل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلا پانڈا بانڈ جاری کرے گا اور یورو اور ڈالر بانڈز بھی منصوبے میں شامل ہو گا۔
متحدہ عرب امارات کے وفد نے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 جون 2026 کے لیے مختلف عالمی کرنسیوں کے پاکستانی روپے کے مقابلے میں تازہ ریٹس جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی سابقہ سطح کے قریب برقرار ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ، یورو اور خلیجی ممالک کی کرنسیاں بھی مستحکم رجحان دکھا رہی ہیں۔
امریکی ڈالر کی قیمت
اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر کی انٹربینک شرح 278.46 روپے رہی۔ مالیاتی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت گزشتہ کئی ماہ سے 278 سے 280 روپے کے درمیان گردش کر رہی ہے، جس سے زرمبادلہ مارکیٹ میں استحکام کا تاثر مل رہا ہے۔
سعودی ریال اور اماراتی درہم
سعودی ریال 74.19 روپے جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 75.82 روپے پر برقرار رہا۔ خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کے باعث ان کرنسیوں کی اہمیت پاکستانی معیشت کے لیے بہت زیادہ ہے۔
یورو اور برطانوی پاؤنڈ
یورو کی قیمت 324.40 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 375.18 روپے ریکارڈ کیا گیا۔ یورپ اور برطانیہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ اور وہاں مقیم پاکستانی خاندانوں کے لیے ان کرنسیوں کی قیمتیں خصوصی اہمیت رکھتی ہیں۔
دیگر اہم کرنسیاں
کینیڈین ڈالر 201.19 روپے، آسٹریلوی ڈالر 200.03 روپے، قطری ریال 76.39 روپے، بحرینی دینار 738.61 روپے اور کویتی دینار 907.63 روپے کی سطح پر رہا، جو بدستور پاکستانی روپے کے مقابلے میں سب سے مہنگی کرنسیوں میں شامل ہے۔
آج کے نمایاں کرنسی ریٹس
امریکی ڈالر: 278.46 روپے
سعودی ریال: 74.19 روپے
اماراتی درہم: 75.82 روپے
قطری ریال: 76.39 روپے
یورو: 324.40 روپے
برطانوی پاؤنڈ: 375.18 روپے
کینیڈین ڈالر: 201.19 روپے
آسٹریلوی ڈالر: 200.03 روپے
کویتی دینار: 907.63 روپے
بحرینی دینار: 738.61 روپے
عمانی ریال: 723.26 روپے
ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں روپے کی قدر کا انحصار ترسیلات زر، زرمبادلہ ذخائر، درآمدی ادائیگیوں اور عالمی مالیاتی رجحانات پر ہوگا۔