یوٹیلیٹی اسٹورزسے ہرماہ 60 کروڑ نقصان ہو رہا تھا، طارق فضل
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
اسلام آباد:
حکومت کا ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ،اثاثہ جات فروخت کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امورطارق فضل نے کہا ہے کہ ملازمین کے لیے 19.5 ارب روپے کا پیکیج رکھا ہے۔
مجموعی طور پر 28ارب کا پیکج دیا جا رہا ہے،یوٹیلیٹی سٹورز سے ہر ماہ 60کروڑ کا نقصان ہو رہا تھا،تمام تر کوششوں کے باجود خسارہ کم نہ ہونے کی صورت میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند کیا گیا۔
یوٹیلٹی سٹورز کے عہدیدارن کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے بتایا یوٹیلٹی اسٹورز کے 11 ہزار 614 ملازمین ہیں، پورے پاکستان میں یوٹیلٹی اسٹورز کی پراپرٹیز کو بھی آکشن کیا جائے گا،ہم ملازمین کیلئے متفقہ پیکج دینے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کو مجموعی طور پر 28ارب روپے کا پیکج دیا جارہا ہے، حکومت نے سر توڑ کوشش کی کہ یوٹیلٹی سٹورز فعال رہیں مگر ایسا نہ ہو سکا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یوٹیلٹی اسٹورز
پڑھیں:
سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں
سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں کے جنگلات میں لگنے والی حالیہ بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں۔
سپارکو کی جانب سے پر جاری کردہ سیٹلائٹ ڈیٹا کے مطابق گرمی کی حالیہ شدید لہر کے باعث جنگلات میں لگنے والی ہولناک آگ نے پنجاب کے ماحولیاتی لحاظ سے حساس علاقے 'کوٹلی ستیاں' کے 25 مقامات پر پھیلے ہوئے تقریباً 3,037 ہیکٹر (7,504.7 ایکڑ) پر مشتمل قدرتی جنگلات کو خاکستر کر دیا ہے۔
9 مئی سے 29 مئی 2026 تک کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازنہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ لگنے کے بعد 'چِیڑ' کے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جو کہ دریائے سندھ اور دریائے جہلم کے اہم ذیلی آبی ذخائر کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کے ماحولیاتی اثرات صرف آگ سے جھلسنے والے فوری نقصانات تک محدود نہیں ہیں؛ بلکہ اس آفت نے مقامی پرندوں اور جنگلی حیات کی افزائشِ نسل کے عروج کے سیزن کو شدید متاثر کیا ہے۔
نئے اگنے والے پودوں اور پنیریوں کو تباہ کر دیا ہے، اور اس متاثرہ زمین پر ایسی جڑی بوٹیوں اور جھاڑیوں کے پھیلنے کی راہ ہموار کر دی ہے جو آگ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
اگرچہ مقامی آبادی اور محکمہ جنگلات کے عملے نے کئی علاقوں میں آگ پر کامیابی سے قابو پا لیا ہے، لیکن تیز اور گرم ہواؤں کے باعث ہمسایہ ڈھلوانوں پر اب بھی آگ پھیل رہی ہے، جس سے ماحول کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔