آسٹریلیا میں نابالغوں پر سوشل میڈیا پابندی: سرکاری رپورٹ میں بڑے انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
آسٹریلوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر سے ملک میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی، تاہم ایک تازہ ترین سرکاری رپورٹ میں اس منصوبے کو کئی حوالوں سے متنازع اور خطرناک قرار دیا گیا ہے۔
برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق آسٹریلیا میں کی جانے والی سرکاری آزمائش میں عمر کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجیز کا تجربہ کیا گیا تاکہ نابالغ بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے روکا جا سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اگرچہ یہ نظام مؤثر ثابت ہوسکتا ہے لیکن اس میں غلطیوں سے بچنا ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 16 سال سے کم عمر بچوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنایا تو کتنی سزا ہوگی؟
رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ یہ سوچنا ایک بنیادی غلط فہمی ہے کہ عمر جانچنے والی ٹیکنالوجی بغیر کسی خطا کے استعمال ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گایا ہے کہ غلط نتائج ناگزیر ہیں اور ان کی درستگی کے لیے متبادل ذرائع جیسے شناختی کارڈ یا دیگر دستاویزات سے تصدیق ضروری ہوگی۔
اعدادوشمار کے مطابق چہرے کی شناخت پر مبنی ٹیکنالوجی نے 16 سالہ بچوں میں 8.
رپورٹ نے مزید نشاندہی کی کہ یہ ٹیکنالوجی بعض طبقات مثلاً غیر سفید فام افراد، خواتین، بزرگ شہریوں اور مقامی (انڈیجنس) آبادی کے لیے کم درست نتائج دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کم عمری میں اسمارٹ فون کا استعمال ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ، تحقیق
ماہرین نے تجویز دی ہے کہ ایک دوہری نظام اپنایا جائے، جس میں پہلے مرحلے پر عمر کے تعین کے لیے ٹیکنالوجی استعمال کی جائے اور اگر شبہ ہو تو دوسرے مرحلے میں دستاویزات کے ذریعے حتمی تصدیق کی جائے۔
حکومت کے اعلان کے مطابق یہ پابندی دسمبر 2025 سے نافذالعمل ہوگی، جس کے بعد آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک ہوگا جو نابالغوں کے لیے سوشل میڈیا پر اس طرح کی پابندی عائد کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آسٹریلیا انکشاف بچے پابندی رپورٹ سوشل میڈیاذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا انکشاف بچے پابندی رپورٹ سوشل میڈیا سوشل میڈیا رپورٹ میں کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سائبرکرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پرخولہ چوہدری کو گزشتہ شب گرفتار کیا تھا۔
مزید :