عمران خان سے ملاقات کیلئے وکلا اور فیملی ممبران کی فہرست جیل حکام کو ارسال
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی سے وکلاء رہنماؤں اور فیملی کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جیل حکام بھیجی گئی 6 وکلا رہنماؤں کی فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، احمد اویس اور نیازاللہ نیازی کا نام شامل ہے۔
نعیم پنجوتھہ، ظہیر عباس اور عاقل خان کا نام بھی فہرست میں شامل ہے، وکلا رہنما منگل کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات کا بھی دن ہے، علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خانم بھی اڈیالہ جیل آئیں گی۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی بھی کل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں، ہم سب ایک پیج پر ہیں: سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں ہے،ہم سب ایک پیج پر ہیں۔وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو اس کا حق نہیں دے رہی، آئندہ کا لائحہ عمل پارٹی مشاورت سے طے کریں گے، بانی سے ملاقات کیلئے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے۔سلمان اکرم راجہ بولے آج پھر سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جارہی۔