WE News:
2025-09-17@22:46:09 GMT

’غزہ کو بھوکا مت مارو‘: کاسمیٹکس برانڈ لش کا انوکھا احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT

’غزہ کو بھوکا مت مارو‘: کاسمیٹکس برانڈ لش کا انوکھا احتجاج

برطانوی کاسمیٹکس ریٹیلر لش نے غزہ میں بھوک اور انسانی بحران کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے برطانیہ میں اپنی تمام دکانیں، فیکٹریاں اور ویب سائٹ ایک دن کے لیے بند کردیں۔

بدھ کو کمپنی کی ویب سائٹ اور دکانوں کی کھڑکیوں پر یہ اعلان نمایاں کیا گیا کہ ’غزہ کو بھوکا مت مارو، ہم یکجہتی کے طور پر بند ہیں‘ دوسری جانب لندن کی آکسفورڈ اسٹریٹ پر واقع کمپنی کا مرکزی اسپا گوگل میپس پر’عارضی طور پر بند‘ ظاہر ہوتا رہا۔

BREAKING: The cosmetics company Lush has closed its UK shops, website and factories for the day "in solidarity with Gaza".

Sky's @ashnahurynag has more on this story.https://t.co/TC2ROCL7wW

???? Sky 501, Virgin 602, Freeview 233 and YouTube pic.twitter.com/ptRMrxi5Ti

— Sky News (@SkyNews) September 3, 2025

مقامی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کمپنی کے شریک بانی مارک کانسٹنٹائن نے کہا کہ اس اقدام سے تقریباً 3 لاکھ پاؤنڈز کا نقصان ہوگا۔ تاہم انہوں نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا یہ بہتر ہوگا کہ ہم منافع کے بجائے غزہ کے لیے خوراک خرید سکیں۔

کمپنی کے بیان میں صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’ہمارے کئی صارفین غزہ کی صورتحال پر ویسی ہی تشویش رکھتے ہیں جیسی ہم رکھتے ہیں۔‘

مزید پڑھیں:

بیان میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ’قتل و غارت بند کرے، اسرائیل کو اسلحہ فروخت روک دے اور انسانی بحران ختم کرے۔‘

 

کمپنی نے یہ بھی کہا کہ آج برطانوی حکومت لش سے ایک دن کا ٹیکس ریونیو بھی کھو رہی ہے۔

لش نے 2024 میں 102 ملین مصنوعات تیار کیں اور اس کی آمدنی 690 ملین پاؤنڈز رہی، کمپنی کے دنیا بھر میں 869 اسٹورز ہیں جن میں سب سے زیادہ برطانیہ میں ہیں۔

کمپنی کا فلسطین کے لیے فنڈ ریزنگ پروڈکٹ ’واٹر میلن سلائس صابن‘ اس کی تاریخ کا سب سے کامیاب پروڈکٹ ثابت ہوا ہے، جس سے حاصل شدہ منافع غزہ اور مغربی کنارے میں بچوں کی ذہنی صحت کی سہولیات پر خرچ کیا جاتا ہے۔

Lush are selling a watermelon soap and all the profits will be used to provide mental health services and trauma counselling to children in Gaza and the West Bank. Well done @LushLtd ???????? pic.twitter.com/uSoj7xe3Sa

— Salma (@ablasalma) July 18, 2024

لش ماضی میں بھی مختلف سماجی اور سیاسی مسائل پر موقف اختیار کر چکی ہے، 2018 میں اس نے ’ہیش ٹیگ اسپائی کاپس‘ مہم چلائی تھی تاکہ برطانیہ میں خفیہ پولیس کے مبینہ غلط استعمال کو اجاگر کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:

2021 میں اس نے کچھ سوشل میڈیا ایپس کا بائیکاٹ بھی کیا تھا کیونکہ ان کے اثرات نوجوانوں کی جسمانی شبیہ پر منفی سمجھے گئے۔

کمپنی نے ماحولیاتی مہمات جیسے ’روڈ بلاک‘ اور ’کلیئر دا اسکائیز‘ کو بھی براہِ راست رقوم دیں، تاہم اکتوبر 2023 میں ڈبلن کی ایک دکان پر ’بائیکاٹ اسرائیل‘ کا پوسٹر لگانے کی یہ کہہ کر مخالفت کی تھی کہ یہ کمپنی کے اصول ’سب خوش آمدید‘ کے مطابق نہیں ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ اس احتجاجی بندش کے دن بھی ملازمین کو تنخواہ دی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برطانیہ سلائس صابن غزہ فلسطین فنڈ ریزنگ پروڈکٹ کاسمیٹکس لش واٹر میلن یکجہتی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برطانیہ سلائس صابن فلسطین فنڈ ریزنگ پروڈکٹ کاسمیٹکس واٹر میلن یکجہتی کمپنی کے کے لیے

پڑھیں:

تربت، نجی سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین لوٹ لی گئی، لیویز حکام

بلوچستان کے ضلع تربیت کے علاقے دشت میں نجی سیکیورٹی کی کیش وین لوٹ لی گئی۔

لیویز حکام کے مطابق ڈاکو کیش وین سے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق نجی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی 2 بینکوں کا کیش لے کر تربیت سے گوادر جارہی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • چین میں حلال گوشت کی طلب، نیا آرڈر مل گیا
  • اٹک فیلکن سیمنٹ کمپنی انتظامیہ کی من مانیاں عروج پر،ملازمین سراپا احتجاج
  • آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
  • 26 نومبر احتجاج کیس، 11 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
  • تربت، نجی سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین لوٹ لی گئی، لیویز حکام
  • سکھر ،پنوںعاقل کی میر برادری کامختارکار کے خلاف احتجاج
  • 26 نومبر احتجاج کیس، پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز کی ضمانت کی درخواستیں خارج
  • ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی، علی امین
  • برلن،فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج