اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت نے دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے پاکستان سے سفارتی سطح پر 24 گھنٹوں میں دوسرا رابطہ کیا ہے۔

وزارتِ آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ دریائے ستلج میں ہر یک اور فیروز پور کے مقامات پر 4 ستمبر کو پانی کی سطح بلند ہونے اور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

وزارت نے اس صورتحال پر 28 اہم محکموں کو انتباہی خط جاری کر دیا ہے تاکہ ممکنہ نقصان سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز بھی دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال سے پاکستان کو آگاہ کیا تھا، جس پر وزارتِ آبی وسائل نے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے فیروز پور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 25 اگست کو بھی بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کیے بغیر پاکستان سے مئی میں ہونے والی جنگ کے بعد پہلی بار سرکاری سطح پر رابطہ کیا تھا اور دریائے توی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب کی پیشگی اطلاع دی تھی۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دریائے ستلج

پڑھیں:

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں شیڈول میچ میں ٹاس سے قبل دونوں ٹیموں کو سخت سیکیورٹی میں قذافی اسٹیڈیم پہنچایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی ویزا 24 گھنٹوں میں مل جاتا ہے، براہ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے: بنگلا دیشی ہائی کمشنر
  • افغان ترجمان کے دعوے جھوٹے، وزارت اطلاعات: ایک اور بھارتی سازش بے نقاب: پاکستانی مچھیرے کو انڈین خفیہ اداروں نے دباؤ میں لا کر سکیورٹی فورسز کی وردیاں، سمز، کرنسی لانے کو کہا، وفاقی وزرا
  • بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف
  • یوسف تاریگامی کا بھارت میں آزادی صحافت کی سنگین صورتحال پر اظہار تشویش
  • اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • بھارت کی افغان طالبان کو دریائے کنٹر پر ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش
  • بھارت کی نئی چال؛ طالبان کو چترال سے نکلنے والے دریا پر ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش
  • چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر بھارت کی افغان طالبان کو ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش
  • بی جے پی اور آر ایس ایس بھارت میں امن و امان کی موجودہ ابتر صورتحال کے ذمہ دار ہیں، کانگریس
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ