ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرین جنگ بندی پر جلد مذاکرات شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کریں گے۔
ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ماہ الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ان کی ملاقات کسی بڑی پیشرفت کے بغیر ختم ہو گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ جمعرات کو یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے فون پر بات کریں گے، جبکہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سمیت کئی یورپی رہنما بھی ٹرمپ سے رابطہ کرنے والے ہیں۔
اس موقع پر فرانس کی میزبانی میں تقریباً 30 ممالک ورچوئل اجلاس میں شریک ہوں گے تاکہ روس کے ساتھ امن معاہدے کے بعد یوکرین کی سلامتی پر بات چیت کی جا سکے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ روسی صدر کو کوئی نیا پیغام نہیں دے رہے، “پیوٹن جانتے ہیں کہ میرا مؤقف کیا ہے۔ اگر فیصلہ ہمارے لیے خوشگوار نہ ہوا تو آپ دیکھیں گے کہ پھر کیا ہوتا ہے۔”
ادھر، پیوٹن نے چین کے دورے کے دوران کہا کہ یوکرین کے پاس مذاکرات کے ذریعے جنگ ختم کرنے کا موقع موجود ہے، تاہم اگر طاقت کا استعمال واحد راستہ ہوا تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی کوششوں سے تنازع کے حل کے لیے “سرنگ کے آخر میں روشنی” دکھائی دے رہی ہے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی لگانے کی دھمکی دے دی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر میئر واشنگٹن ڈی سی نے امیگریشن حکام کے ساتھ تعاون نہ کیا تو وفاقی حکومت نیشنل ایمرجنسی نافذ کر کے دارالحکومت کو براہِ راست کنٹرول میں لے لے گی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ بائیں بازو کے ڈیموکریٹس میئر موریئل بوسر پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ وفاقی اداروں کو غیر قانونی مقیم افراد کی معلومات فراہم نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے تعاون نہ کیا تو واشنگٹن ڈی سی میں جرائم بڑھ جائیں گے۔
میئر موریئل بوسر کا مؤقف ہے کہ میٹروپولیٹن پولیس غیر قانونی تارکین وطن کے ڈیٹا کو امیگریشن حکام کو نہیں دے گی۔ تاہم ٹرمپ نے عوام اور تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے ساتھ ہیں اور ضرورت پڑنے پر نیشنل ایمرجنسی نافذ کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکا کی 50 ریاستوں میں نیشنل گارڈز عام طور پر گورنرز کو جوابدہ ہوتے ہیں، لیکن واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ براہِ راست امریکی صدر کے ماتحت ہے۔