پنجاب میں آٹے کی ممکنہ قلت کا خدشہ، حکومت کا فوری ایکشن
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
پنجاب حکومت نے صوبے میں آٹے کی ممکنہ قلت کے پیش نظر بڑا قدم اٹھاتے ہوئے فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر 30 دن کی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد انسانی خوراک کے لیے گندم کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ دفعہ 144 کے تحت پابندی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے، جو3 اکتوبر تک برقرار رہے گی۔
ذرائع کے مطابق، پنجاب کی فیڈ ملز کے پاس اس وقت 1 لاکھ 4 ہزار 184 میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، جسے جانوروں کے فیڈ کے طور پر استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ تاہم، حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ اب گندم صرف فلور ملز میں آٹا تیار کرنے کے لیے استعمال کی جا سکے گی۔
آٹے اور روٹی کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے حکومت نے نئی ریٹ لسٹ بھی جاری کر دی ہے۔10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1810 روپے، روٹی فی پیس 14 روپے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سیلاب یا دیگر حالات کی آڑ میں قیمتوں میں ناجائز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
حکومت پنجاب نے ہدایت جاری کی ہے کہ اگر کوئی ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری یا گندم کی غیر قانونی فروخت میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔