صوابی کا ٹک ٹاک راز بے نقاب: لڑکی کا روپ دھارنے والا سچ سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
سوشل میڈیا پر مقبول اور خواتین کے روپ میں نظر آنے والے ایک ٹک ٹاکر کی حقیقت سامنے آ گئی۔
’لڑکی‘ کا روپ دھارنے والا حقیقت مں ’عبدالمغیز‘ نامی نوجوان لڑکا ہے۔ صوابی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
یہ کیسا ڈراما؟ضلع صوابی پولیس کے ترجمان کے مطابق عبدالمغیز نے مختلف پوز لے کر اور خواتین کے روپ میں غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر شیئر کیں، جس نے معاشرے میں بے چینی پھیلائی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغوا کیس، ملزم کی ضمانت منظور
پولیس چوکی بامخیل کے انچارج عامر خان نے تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کیا، اور ابتدائی تفتیش میں عبدالمغیز نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔
ان کا کہنا ہے کہ آئندہ ایسا نہیں دہرایا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کی لہرایک صارف نے مزاحاً لکھا کہ ’صوابی والا ڈیفالٹ پروٹوکول: لڑکی لگے لیکن لڑکا نکل جائے، آج کل ’جینڈر فلیکس‘ ہندوستانی فیڈ بھی دے رہا ہے، لیکن یہ تو پورا ٹھگ تھا‘۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’کمیونٹی نے تو ’میٹرو فلٹلی‘ کو بھی نظر انداز کیا، لیکن صوابی نے اصل میں ‘Netflix’ کا سیزن فائنل کر دیا۔
اس سے پہلے بھی ایسے واقعات سامنے آئےپاکستانی سوشل میڈیا پر یہ پہلا واقعہ نہیں جب ٹک ٹاکرز نے جینڈر یا جنسی پہلو کے ساتھ سب کو چونکا دیا، چند نمایاں مثالیں:
لاہور:ایک ٹک ٹاکر لڑکے نے خواتین کے میک اپ میں ویڈیوز بنا کر ہزاروں فالورز حاصل کیے۔
بعد میں شناخت سامنے آنے پر صارفین نے اسے ’فیک فیمنائن‘ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا۔
‘آنٹی ٹک ٹاکر‘ کے نام سے مشہور ایک کردار دراصل نوجوان نکلا، جس نے بعد میں اعتراف کیا کہ یہ سب صرف ’مزاح اور شہرت‘ کے لیے تھا۔
کراچی:ایک اور مشہور ٹک ٹاکر نے برقع پہن کر ویڈیوز بنائیں، بعد میں پتا چلا کہ وہ مرد ہے۔ صارفین نے شدید ردعمل دیا اور کہا کہ یہ ’ثقافتی مذاق‘ ہے۔
ملتان:ایک نوجوان نے لڑکی کا اکاؤنٹ بنا کر ویڈیوز اپ لوڈ کیں اور کئی صارفین کو دوستی کے جال میں پھنسا دیا۔ پولیس نے سائبر کرائم وِنگ کے ذریعے اس پر کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیں:جوئے کی پروموشن کا الزام: ڈکی بھائی کے بعد مزید 2 ٹک ٹاکرز این سی سی آئی اے کے نشانے پر، نوٹسز جاری
پاکستان میں سوشل میڈیا اور شناختیہ واقعہ محض مزاح کا موضوع نہیں، بلکہ پاکستان میں شناخت اور آن لائن کردار سے جڑے سوالات کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
کب تک فنکار اپنی اصلی شناخت چھپا سکتے ہیں؟ اور کیا اخلاقی دائرہ مزید محدود ہوتا جا رہا ہے؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا ٹک ٹاکر
پڑھیں:
مودی کے دوغلی پالیسی اور اقلیتوں سے امتیازی سلوک بے نقاب ہوگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-3
امرتسر (آن لائن)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دوغلی پالیسی اور اقلیتوں سے امتیازی سلوک بے نقاب ہوگیا ہے اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے بھی مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آ رہی بی جے پی کی پالیسی پاکستان کیخلاف ہے یا لوگوں کے خلاف ؟ان کا میڈیا کہہ رہا ہے کہ کتنی بڑی بات ہے کہ ہاتھ نہیں ملایا ، کیا اس سے آپریشن سندور جیت گئے؟ ۔یاتو ایسے ہوا ہو کہ آپ نے کہا ہو ہم اس گیند کو ہاتھ نہیں لگاتے اس کو پاکستان کا بلا لگا ہوا ہے۔میڈیا سے بات چیت کے دوران بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت سنگھ مان نے مودی حکومت کے خوب لتے لیے،بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت سنگھ مان کاکہنا تھاکہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ سمجھ نہیں آ رہی بی جے پی کی پالیسی پاکستان کیخلاف ہے یا لوگوں کے خلاف ؟۔ پاکستان سے کسی فنکار کو فلم میں کام کرنے کے لیے لیا گیا جو پہلگام واقعے سے پہلے کی شوٹنگ ہے۔ کہا گیا وہ فلم ریلیز نہیں ہونے دیں گے ورنہ اس کو ملک کاغدار کہیں گے۔فلم روکی گئی تو نقصان پروڈیوسر اور فنکاروں کا ہوا۔بھگوانت سنگھ مان نے کہا کہ جو کل میچ ہوا، اس کا پروڈیوسر بڑے صاحب (امیت شاہ) کا بیٹا ہے، ان کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ فلم تو پہلے کی شوٹنگ تھی جو ریلیز نہیں ہونے دی گئی مگرکل والا میچ تو لائیو تھا، اب ان کا میڈیا کہہ رہا ہے کہ کتنی بڑی بات ہے کہ ہاتھ نہیں ملایا ، کیا اس سے آپریشن سندور جیت گئے؟ ۔انہوں نے مزید کہا کہ سمجھ نہیں آتا میچ کرانے کی کیا مجبوری تھی، میچ کھیلنے کا حصہ تو پاکستان کو بھی جائیگا۔ سرداروں سے کیا قصور ہو گیا ہے کہ انہیں پاکستان عبادت کے لیے نہیں جانے دیتے؟۔ اگر میچ کھیل سکتے ہیں تو کرتار پور عبادت کے لیے جانے دینے میں کیا حرج ہے؟۔ کیا سارا کچھ آپ کی مرضی سے چلے گا؟۔ افغانستان میں آفت آئی تو ایک منٹ میں پیسہ پہنچ گیا، پنجاب میں آفت آئی مگر ابھی تک ایک پیسہ نہیں آیا۔