بزدل بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستانی قوم کا عزم کمزور نہیں کر سکتا ، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
نارووال : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیا بھارت کیسا بزدل ملک ہے، بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر بہادر بننا چاہتا ہے۔
نارووال میں سیلاب سے متاثرہ گاؤں کےدورےپر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1988 کے بعد ہم نے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا معاہدہ تھا، جس کی انہوں نے خلاف ورزی کی۔
احسن اقبال نے کہا بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستانی قوم کےعزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا مزید کہنا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی جہاز گرائے، آج دنیا ہماری مسلح افواج کی تعریفیں کر رہی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب زدگان کےساتھ کھڑی ہیں، سروے ٹیمیں نقصانات کاجائزہ لے کررپورٹ مرتب کریں گی،عوام کے متخب نمائندے مشکل وقت میں ان کےساتھ ہیں، پاک فوج، ریسکیو، پولیس سمیت تمام اداروں نےمل کر سیلاب زدگان کی مدد کی۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: احسن اقبال نے
پڑھیں:
امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے شدید گرمی سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے نئی حکمتِ عملی مرتب کر لی ہے۔
اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر کے درمیان اس حوالے سے پانچ سالہ معاہدہ طے پایا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، اس معاہدے کے تحت شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا کا تبادلہ کیا جائے گا۔ ملک بھر میں کسی بھی مقام پر درجہ حرارت کے خطرناک حد تک بڑھنے کی صورت میں شہریوں کو فوری طور پر ڈیجیٹل اطلاعات فراہم کی جائیں گی۔
اس منصوبے کے تحت متاثرہ علاقوں میں موجود افراد کو بروقت خبردار کیا جائے گا، جس سے نہ صرف فوری اقدامات ممکن ہوں گے بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ رواں سال اگست میں یو اے ای کا درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا تھا، جب کہ مئی اور اپریل کے مہینے بھی غیر معمولی طور پر گرم ریکارڈ کیے گئے تھے۔
یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں دوپہر 12:30 سے 3:30 بجے تک کھلی دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد ہے۔