شکست کے بعد بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر استعمال کیا، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز

نارروال (سب نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا نے بھارت کا چہرہ دیکھ لیا ہے یہ کیسا بزدل ملک ہے بھارت پانی کو ہتھیار بناتا ہے اتنی بہادری تھی تو میدان جنگ میں مقابلہ کرتے۔

احسن اقبال نے نارووال کے علاقے پرانا واہلہ گاوں میں سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ اور امداد پہنچائی۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میدان جنگ میں بھارت کے جہاز گرے آج فضائیہ کا دن ہے ہم اپنی پاک فضائیہ کو سلام پیش کرتے ہیں آج پوری دنیا ہماری پاک فضائیہ اور مسلح افواج کی تعریف کر رہی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ قدرتی آفت بھی آئی لیکن ہمارے دشمن نے آبی جارحیت کا عنصر شامل کیا بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر ہمارے خلاف استعمال کیا، جوشکست ان کو جنگ میں ہوئی وہ پانی کو ہتھیار بنا کر ہم سے بدلہ لے سکتے؟

پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستانی قوم کے عزم کو نہیں توڑ سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سروے ٹیمیں بنا دی ہیں جو تمام نقصانات کو رپورٹ کریں گی، کچھ لوگ اس تباہی کے موقع پر بھی سیاست کر رہے ہیں یہ موقع سیاست کا نہیں ہے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے، ملک کے اندر آپ کو افراتفری ،انتشار نہیں پھیلانا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیالکوٹ کے 80سرکاری سکولز 10ستمبر تک بند رکھنے اعلان سیالکوٹ کے 80سرکاری سکولز 10ستمبر تک بند رکھنے اعلان پنجاب سے سیلابی ریلا سندھ میں داخل، بیراجوں پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز کل سے،صبح جوڈیشل کانفرنس ہو گی آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا پاکستان اور چین کے درمیان 4ارب ڈالر سے زائد کے تاریخی زرعی معاہدوں پر دستخط اسلام آباد، جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پانی کو ہتھیار بنا کر احسن اقبال

پڑھیں:

ویمنز ٹی20 رینکنگ؛ پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال بڑے اعزاز سے محروم

دبئی:

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے چند روز قبل جاری ہونے والی ٹی 20 ویمنز انٹرنیشنل رینکنگ میں انگلش اسپنر لنزے اسمتھ دنیا کی نئی نمبرون بولر بن گئیں۔

انہوں نے پاکستان کی سعدیہ اقبال سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، 31 سالہ لنزے اسمتھ نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کی بدولت ایک درجہ ترقی پائی۔

اسمتھ نے 2018 میں بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا تاہم تقریباً 5 سال ملکی ٹیم سے دور رہنے کے بعد 2024 کے آخر میں انگلینڈ کی مستقل ٹی 20 رکن بنیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ جیتنے اور بھارت کے خلاف برسٹل میں منعقدہ دوسرے ٹی 20 میں عمدہ بولنگ نے انھیں کیریئر کی بہترین پوزیشن پر فائز کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ٹی20 رینکنگ؛ پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال بڑے اعزاز سے محروم
  • جمال رئیسانی کا بی وائی سی اور کالعدم بی ایل اے کے مبینہ روابط کا دعویٰ، خواتین کے استعمال کو بلوچ روایات کے خلاف قرار دے دیا
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا، شہری رُل گئے
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
  • گلشن اقبال میں تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا، شہری معجزانہ طور پر محفوظ، مشتعل افراد کا کلینر پر تشدد
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا