پاکستانی سفری دستاویزات بنوانے کی کوشش ناکام، 5 افغان شہری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی سفری دستاویزات بنوانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے اہلکار افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنے کے معاملے میں گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں نور احمد، حسیب اللہ، یار محمد، عبدالرحیم اور محمد حبیب شامل ہیں، جن کا تعلق افغانستان کے شہر مزار شریف سے ہے۔ ملزمان کو پشاور سے حراست میں لیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہوئے اور یہاں قیام کے دوران سفری دستاویزات حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف تھے۔ ملزمان کے پاس پاکستان میں قانونی رہائش کے ثبوت موجود نہیں تھے جبکہ وہ اس مقصد کے لیے ایک ایجنٹ سے رابطے میں بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
FIA we news افغان شہری افغانستان ایف آئی اے پاکستان پاکستانی دستاویزات پشاور خٰبرپختونخوا گرفتار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغان شہری افغانستان ایف ا ئی اے پاکستان پاکستانی دستاویزات پشاور خ برپختونخوا گرفتار افغان شہری ایف آئی اے
پڑھیں:
امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔
کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے “پمپکن ڈے” کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 بر س کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔