وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کیلیے بجلی بلز میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف دینے کے سلسلے میں بجلی بلز سے متعدد ٹیکسز ختم کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی)، ایف سی سرچارج اور فکس چارجز ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر جی ایس ٹی اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی تجویز بھی زیر غور ہے جب کہ انکم ٹیکس، ریٹیلر سیلز ٹیکس اور دیگر اضافی ٹیکس ختم کرنے پر بھی بات جاری ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے بجلی بلز پر ٹیکسز فوری طور پر معاف کر دیے جائیں گے۔ اس ریلیف کا بوجھ وفاقی حکومت اٹھائے گی جب کہ لینڈ ریونیو کی معافی صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہوگی۔
علاوہ ازیں کسانوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے خصوصی پیکیج پر بھی کام جاری ہے تاکہ سیلاب زدہ علاقوں کے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیلاب متاثرین
پڑھیں:
نان فائلرز کو اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس دینا ہوگا
ویب ڈیسک : حکومت نے ٹیکس نیٹ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس فیصلے کے بعد نان فائلرز کو ہر اے ٹی ایم یا بینک ٹرانزیکشن پر زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی۔
وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور محصولات میں اضافہ کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کی تیاری کرلی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حکومت نان فائلرز کیلئے بینک سے نقد رقم نکلوانے پر ٹیکس 0.8 فیصد سے بڑھا کر 1.5 فیصد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے تقریباً 30 ارب روپے کی اضافی آمدن متوقع ہے، اس اقدام سے لاکھوں نان فائلرز کو ہر اے ٹی ایم یا بینک ٹرانزیکشن پر زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
یہ اقدامات موجودہ مالی سال کی دوسری ششماہی میں 200 ارب روپے کے ریونیو خسارے کو پورا کرنے کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔ ایف بی آر پہلے چھ ماہ کے ہدف سے پیچھے رہا، جہاں 3 ہزار 83 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2 ہزار 885 ارب روپے جمع ہو سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ تجاویز حال ہی میں آئی ایم ایف سے ہونے والی سٹاف لیول بات چیت میں شیئر کی گئیں اور حکومت نے منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔