کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم کراچی نے رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران جعلی ڈالرز کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم کراچی نے انٹیلیجنس بنیاد پر رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا اور ملزم کی شناخت محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو موبائل مارکیٹ صدر کراچی سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو جعلی ڈالرز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 94 ہزار جعلی امریکی ڈالرز ، 16180 روپے اور موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے اور اس حوالے سےتفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملزم کو

پڑھیں:

باجوڑ میں فورسز کی کارروائی‘سیاسی رہنمائوں کے قتل میں ملوث دہشتگرد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-01-5

 

باجوڑ(مانیٹر نگ ڈ یسک) خیبر پختونخوا کے ضلع  باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی۔ جس میں پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب اور اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل میں ملوث دہشت گرد ضیا الدین عرف ابراہیم ادریس مارا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوثر کے علاقے میں کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گرد دیگر بھی متعدد ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ دہشت گرد ڈپٹی کمشنر ناوگئی   اور جے یوآئی کے ارکان کے قتل میں بھی شامل   تھا۔ ہلاک دہشت گرد نے متعدد پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کیا۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد ضیا الدین طالبان کے کابل پر قبضے سے قبل افغان جیل میں قید تھا۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد دہشت گرد ضیاالدین کو رہا کر دیا گیا تھا، ضیا الدین 2023ء میں افغانستان سے پاکستان داخل ہوا تھا۔ دہشت گرد ضیا الدین کی ہلاکت سے داعش خراسان کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور نقدی برآمد
  • عاقل خان کو منشیات کیس میں20سال قید اورجرمانے کی سزا
  • بھارتی جعلی سائنسدان کا ایران کو ایٹمی منصوبہ فروخت کرنے کی کوشش کا انکشاف
  • اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم محمد یحییٰ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
  •  مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا
  • لاہور ہائیکورٹ: جعلی دودھ فروخت کرنیوالے ملزم کی ضمانت مسترد
  • باجوڑ میں فورسز کی کارروائی‘سیاسی رہنمائوں کے قتل میں ملوث دہشتگرد ہلاک
  • کراچی: رینجرز کا فتنہ الخوارج کے خلاف بڑا ایکشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ رینجرز  کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار