data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (آئی این پی) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوشیار ، قوانین کی خلاف ورز ی پر اب لائسنس معطل ،بھاری جرمانے ہوں گے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی سمری حتمی مراحل میں پہنچ گئی، سمری کی تمام اداروں سے منظوری ، اب کابینہ کمیٹی کو بھجوائی جائے گی، 25مختلف خلاف ورزیوں پرکم سے کم جرمانہ 2ہزار مقرر کر دیا گیا، قوانین کی خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ جرمانے 20ہزار تک ہوں گے ۔حکام کا کہنا تھا کہ ہر خلاف ورزی پر 2سے لیکر 4پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی جائے گی،سالانہ 20پوائنٹس کی خلاف ورزیوں پر لائسنس 2ماہ سے 1سال کے لئے معطل ہوگا، موجودہ 100سے 500روپے تک کی خلاف ورزیوں پرجرمانہ وصول کیا جارہاہے۔صرف 5خلاف ورزیوں پر عدالتی احکامات پر 2ہزار تک جرمانہ کیا جارہا ہے، اوورسپیڈنگ پر جرمانہ 2ہزار سے 20ہزار وصول کیا جائے گا، اوورسپیڈنگ کی خلاف ورزی پر 4پوائنٹس کی کٹوتی ہو گی۔ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 2ہزار سے15ہزار تک جرمانہ ہوگا، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر بھی 4پوائنٹس کی کٹوتی ہو گی،اوور لوڈنگ پر جرمانہ 2ہزار سے 15ہزار تک ہو گا۔ٹریفک حکام کے مطابق اوورلوڈنگ کرنے پر بھی 4پوائنٹس کی کٹوتی کی جائے گی،ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2ہزار سے 15ہزار تک ہو گا، ون وے کی خلاف ورزی پر بھی 4پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی،ریش ڈرائیونگ پر جرمانہ 3ہزار سے 15ہزار ہوگا،4پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی، پریشر ہارن پر2ہزار سے10ہزار جرمانہ اور 2پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی۔ٹریفک پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی سمری جلد کابینہ میں پیش کی جائے گی، کابینہ کی منظوری کی بعد پنجاب بھر میں عملدرآمد شروع کرایا جائیگا۔مینوئل چالاننگ ختم کر کے ای چالاننگ سسٹم حتمی مراحل میں ہے،قوانین پر عملدرآمد کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی خلاف ورزی پر خلاف ورزیوں پر جائے گی

پڑھیں:

سندھ ہائیکورٹ، کراچی میں ای چالان کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹریفک قوانین کی اصلاحات صوبے کے دوسرے بڑے شہروں میں نافذ نہیں کی گئیں، فریقین کو ہدایت کی جائے کہ وہ عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں اور عائد کئے گئے جرمانوں کے عمل کو فوری طور معطل کیا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں، ملک کے دیگر حصوں بالخصوص لاہور میں جس خلاف ورزی پر جرمانہ 200 روپے ہے، کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔

وکیل نے دلیل میں مزید کہا کہ حکومت سندھ نے جولائی 2025ء سے ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 40 ہزار روپے مقرر کی ہے، اس تنخواہ میں سودا سلف، یوٹیلیٹی بلز اور بچوں کی تعلیم و دیگر ضروریات ہی پوری نہیں ہوتیں۔ وکیل نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی اصلاحات صوبے کے دوسرے بڑے شہروں میں نافذ نہیں کی گئیں، فریقین کو ہدایت کی جائے کہ وہ عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں اور عائد کئے گئے جرمانوں کے عمل کو فوری طور معطل کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  •  پنجاب  میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھانے کا فیصلہ 
  • ای چالان جمع نہ کرانے پر جرمانہ بڑھتاجائیگا، آئی جی کا انتباہ
  • ای چالان کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری، سندھ حکام سے جواب طلب
  • سندھ ہائیکورٹ، کراچی میں ای چالان کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
  • کراچی: ای چالان جرمانوں پر بڑی رعایت کا اعلان
  • کراچی ، شہریوں کیلئے معافی مانگنے پر پہلاای چالان منسوخ
  • کراچی : معافی مانگنے پر پہلے ای چالان پر چھوٹ، 14دن میں ادائیگی پر جرمانہ آدھا کرنے کا فیصلہ
  • نئے ٹریفک قوانین کی 50 خلاف ورزیوں کا جرمانہ 5 ہزار تک ہوگا، آئی جی سندھ
  • چالان کی رقم 14 دن میں جمع کروانے پر کتنی رعایت؟ ٹریفک پولیس نے خوشخبری سنادی
  • کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کی شرح پر قانونی جنگ شروع