میرپورخاص،مکھیوں ،مچھروں کی یلغار ،انسانی جانوں کو خطرہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپورخاص اور اس کے گرد ونواح کے شہری اور دیہی علاقوں میں مکھیوں، مچھروں اور دیگر حشرات لاارض کی بڑے پیمانے پر یلغار، انسانی جانیں شدید خطرے سے دو چار، بڑی تعداد میں ملیریا کے کیسز منظر عام پر آنے لگے جبکہ ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں اور محکمہ صحت نے سنگین صورتحال سے لاتعلقی اختیار کر رکھی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں صبح ہوتے ہی گھروں دکانوں، ہوٹلوں، بیکریز، کنفیکشنری اورمٹھائی کی دکانوں میں مکھیوں کے سیاہ چھتے نظر آتے ہیں جبکہ شام ہوتے ہی مچھروں کی یلغار شروع ہو جاتی ہے جس سے ایک جانب گھروں، ہوٹلوں، مٹھائی کی دکانوں میں کھانے پینے کی اشیا کی تیاری میں شدید پریشانی کا سامنا رہتا ہے اور زرا سی بے احتیاطی سے دودھ، چائے، جلیبی کے شیرے اور کھانے پینے کی دیگر اشیا میں مکھیاں تیرتی نظر آتی ہیں تو دوسری جانب شہریوں کی نیند اور آرام وسکون ختم ہو کر رہ گیا ہے دوسری جانب بارشوں کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے مچھروں اور مکھیوں کی پیدائش اور افزائش کی روک تھام کرنے کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات دیکھنے میں نہیں آ رہے ہیں شہر میں جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ، کوڑے کرکٹ کے ڈھیر مچھروں اور مکھیوں کی افزائش کی بنیادی وجہ بنے ہوئے ہیں جس کے باعث ڈینگی، ملیریا اور دیگر امراض کی وبا پھوٹنے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق دوماہ میں ملیریا کے بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں شہریوں نے میئر، ٹائونز چیئرمین اور ضلعی انتظامیہ سے مچھروں اور مکھیوں کے خاتمے کے لئے فوری طور پر اسپرے اور صفائی ستھرائی کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مچھروں اور
پڑھیں:
شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا عندیہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے چینی فروخت سے متعلق فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ چینی کی قلت کے باعث قیمتیں مزید بڑھیں گی۔ ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے چینی کی فروخت پورٹل کے ذریعے رکوادی ہے، اس فیصلے پر شدید تحفظات ہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ درآمدی چینی کی فروخت اور قیمت پر کوئی پابندی نہیں جو کھلا تضاد ہے، اس قسم کی پالیسی سے مارکیٹ میں شدید بحران پیدا ہوگا۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ چینی کی قلت کے باعث قیمتیں مزید بڑھیں گی، اس کے لیے شوگر انڈسٹری کو ذمے دار نہیں ٹھہرایاجا سکتا۔