جماعت اہلسنت کے تحت جوڑیا بازار سے متصل راشن کے سستے بازار کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جما عت اھلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ سید رفیق شاہ اور علامہ رئیس قادری نے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار سے متصل راشن کے سستے بازار کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ عوام کیلئے سستے بازار کا مقصدمعاشرتی فلاح و بہبود کے لیے ایک عملی قدم اٹھانا ہے۔ یہاں عوام کو آٹا،دالیں،چاول،کوکنگ آئل،گھی، تازہ سبزیاں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاسستی قیمتوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد علاقے کے غریب اور کم آمدنی والے افراد کی مشکلات کو کم کرنا ہے، جو مہنگائی کی وجہ سے ضروری اشیاکو مناسب قیمتوں پر خریدنے سے قاصر ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کھجور بازار میں عمارت سیل ‘ایس بی سی اے سے جواب طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے اولڈ سٹی ایریا کجھور بازار میں عمارت کو مخدوش قرار دے کر سیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ایس بی سی اے سے 3 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ مذکورہ عمارت پہلے ہی خالی ہے تاہم اس کے گراؤنڈ فلور پر قائم دکانیں ایس بی سی اے حکام نے سیل کردی ہیں۔ وکیل نے مزید بتایا کہ ایس بی سی اے افسران نے مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر دکانیں بند کیں، اور سیل کرنے سے قبل نہ تو عمارت کا باقاعدہ معائنہ کیا گیا اور نہ ہی دکانداروں کو کوئی نوٹس جاری کیا گیا، یہاں تک کہ دکانداروں کو اپنا سامان نکالنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ عدالت نے ایس بی سی اے حکام سے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کارروائی 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔