اسلام آباد کے 11 مقامات ڈینگی ہاٹ اسپاٹ قرار، چوبیس گھنٹوں میں مزید 12 کیسز رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
اسلام آباد میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 نئے مریض سامنے آئے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
دیہی علاقوں سے 11 اور شہری علاقوں سے 1 مریض رپورٹ ہوا جبکہ راول سے 5 کیسز، ترلائی سے 2، دیگر علاقوں سے 1،1 کیس سامنے آیا۔
ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے 151 مقامات کا معائنہ کیا، 11 مقامات کو ڈینگی ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیا گیا جبکہ متاثرہ مقامات پر فوری حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں 31 ہزار سے زائد انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں کی گئیں جبکہ 17 مریضوں کے گھروں کے اطراف 813 مکانات میں اسپرے اور اقدامات ہوئے۔
انتظامیہ کی جانب سے مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے سخت کارروائیاں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان
---فائل فوٹومحکمۂ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہرِ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے، جبکہ سمندری ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہیں۔