بھارت کے معروف گلوکار کمار سانو سابقہ اہلیہ ریٹا بھٹاچاریہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے سبب سرخیوں کی زینت بن گئے۔

کمار سانو کی  ریٹا بھٹا چاریہ سے شادی اور علیحدگی 

بھارتی میڈیا کے مطابق کمار سانو نے 1986 میں ریٹا بھٹاچاریہ سے شادی کی تھی،  اس جوڑے کے 3  بچے ہیں۔

تاہم 1994 میں اداکارہ کنیکا سدانند کے ساتھ کمار سانو کے تعلقات منظر عام پر  آنے کے بعد  جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اور  بچوں کو ریٹا کی کسٹڈی میں   دیا گیا تھا۔

سابقہ اہلیہ کے الزامات

علیحدگی کو  کئی دہائیاں گزرجانے کے باوجود حال ہی میں ریٹا بھٹا چاریہ نے  سابق شوہر پرالزامات کی بوچھاڑ کردی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کمار سانو کی سابقہ اہلیہ نے اپنی شادی کے دوران کمار سانو کی جانب سے اپنائے گئے برے رویے  کا پردہ فاش کردیا۔

شہرت ملتے ہی نہ صرف مجھے  چھوڑ دیا بلکہ میری تذلیل بھی کی: سابقہ اہلیہ

کمار سانو کی سابقہ اہلیہ ریٹا نے دعویٰ کیا کہ  ’میں نے کمار سانو کے کیرئیر کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا لیکن  انہوں نے  شہرت ملتے ہی مجھے  نہ صرف چھوڑ دیا بلکہ میری   تذلیل بھی کی،اسے انسان کہنا بھی غلط ہوگا‘۔

سابقہ اہلیہ ریٹا کے مطابق ’کمار سانو  اگرچہ بھارت کے معروف گلوکار ہیں لیکن وہ  گلوکاری کے حوالے سے کبھی بھی پرجوش نہیں تھے،  انہیں گلوکار بنتے دیکھنا میرا خواب تھا اور میں نے ہی ان کی حوصلہ افزائی کی ‘۔

ممبئی میں کمار سانو کے ہمراہ ا پنے ابتدائی دنوں کی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے ریٹا نے بتایا کہ ’جب ہم ممبئی آئے تو ہمارے پاس پیسے اور گاڑی بھی نہیں تھی، ہم بالکل خالی تھے، اس وقت وہ لنگی پہنتا تھا اور ہم پنکھے کے بغیر فرش پر سوتے تھے‘۔

ریٹا نے دعویٰ کیا کہ ’فلم عاشقی کی زبردست کامیابی کے بعد کمار سانو کا رویہ بدلنا شروع ہوگیا وہ بد اخلاق ہوگیا، اس نے مجھے بلاک کردیا اور  خود کو اپنے خاندان سے دور کر لیا، انہیں اچھا لگتا تھا کہ ان کی زندگی کو میڈیا پر ڈسکس کیا جائے پھر چاہے وہ مثبت ہو یامنفی ‘۔

مجھے دوران حمل پیٹ بھر کر کھانا بھی نہیں دیا جاتا تھا: ریٹا بھٹاچاریہ  

ریٹا نے بتایا کہ ’میرے تیسرے حمل کے دوران  کمار سانو اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے   مجھے شدید بدسلوکی برداشت کرنا پڑی، مجھے دوران حمل پیٹ بھر کر کھانا بھی نہیں دیا جاتا تھا، ایک مرتبہ کمار سانو نے مجھے کچن کے اسٹوریج میں بند کردیا اور خود باہر چلے گئے، اس کے بعد میں نے چوکیدار سے چاول منگواکر پکائے ، انہوں نے میرے بچوں کے لیے دودھ خرید کردینا بھی بند کردیا، ڈاکٹرز کو کہہ دیا کہ ہم آپ کے پیسے نہیں دیں گے‘۔

سابقہ اہلیہ نے مزید بتایا کہ ’میں نے اس وقت  اپنے والد کو بھی کھو دیا جس کے بعد مجھ پر  ٹارچر کی حدیں پار ہوگئیں، اس وقت سانو خود  تو لیجنڈ بن گیا لیکن  مجھے حمل کے دوران عدالت تک لے گیا، اسی دوران اس کا افیئر بھی ہوا ‘ ۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کمار سانو کی سابقہ اہلیہ ریٹا نے کے بعد

پڑھیں:

زید اور سوزین خان کی والدہ چل بسیں

سینئربھارتی فلم ساز سنجے خان کی اہلیہ، زرین خان دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ 81 سالہ زرین خان کی وفات ممبئی میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی وہ کچھ عرصے سے مختلف صحت کے مسائل کا سامنا کر رہی تھیں اور زیرِ علاج تھیں۔

زرین خان کے انتقال کی خبر نے زید خان، ہریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان اور ان کے خاندان گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ بالی ووڈ کے نامور فنکاروں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ زرین خان فلمی دنیا کے ساتھ سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی سرگرم رہتی تھیں۔ وہ مختلف سماجی منصوبوں میں حصہ لینے کے علاوہ کئی فلاحی تنظیموں سے بھی منسلک رہ چکی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • 4 لاکھ روپے ماہانہ ناکافی، سابقہ اہلیہ بھارتی کھلاڑی محمد شامی سے مزید نان نفقہ لینے عدالت پہنچ گئیں
  • زید اور سوزین خان کی والدہ چل بسیں
  • پیپلز پارٹی کی سیاست پر سوالیہ نشان ہے، مجھے مک مکا نظر آ رہا ہے، اسد قیصر
  • ’مجھے ماریں گے تو نہیں؟‘ عمران خان کو سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے اعظم خان ڈرگئے، ویڈیو وائرل
  • وہ مجھے گلے لگانے کی کوشش کرتے، بنگلادیشی کرکٹر جہاں آرا عالم کے سابق سلیکٹر پر سنگین الزامات
  • راولپنڈی میں سود خوروں کی شادی شدہ خاتون سے متعدد بار زیادتی، کروڑوں ہتھیائے اور زہر دے کر مار ڈالا
  • نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ راما دواجی کون ہیں؟
  • فلم ساز نے حد پار کی، مجھے اُسے لات مارنی پڑی، فرح خان کا انکشاف
  • کراچی چڑیا گھر میں اذیت ناک زندگی گزارنے والی رانو اسلام آباد کیلئے روانہ
  • ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، حارث رؤف 2 میچوں کے لیے معطل