پاکستان کا غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی جنگی جرائم کو اجاگر کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی غیرمتزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکاہے، 10 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہیں، غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔
مسلم رہنماؤں سے ملاقات کامیاب رہی: ٹرمپ کی اسلامی مملکت کے سربراہان سے ملاقات کے بعد گفتگو
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لے کر آئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں غزہ تک امداد کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی دہرادیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اسحاق ڈار نے
پڑھیں:
غزہ کے عوام تاریخی المیے کا سامنا کر رہے، جنگ فوری بند کی جائے، اسحاق ڈار
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بے گناہ فلسطینیوں کا قتلِ عام ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے عوام تاریخی المیے کا سامنا کر رہے ہیں، جنگ فوری بند کی جائے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بے گناہ فلسطینیوں کا قتلِ عام ناقابلِ قبول ہے۔ اسحاق ڈار نے فلسطینیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے، اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل میں فلسطین کے 2 ریاستی حل پر زور دیا۔
وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فلسطینیوں کی حالت زار پر عالمی ضمیر کب جاگے گا۔؟ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کا احتساب ضروری ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ تک امداد کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، پاکستان، سعودی عرب اور فرانس کی جانب سے فلسطین کے 2 ریاستی حل کانفرنس کا خیرمقدم کرتا ہے۔