چین کی بڑی سرمایہ کار کمپنیز کا مصنوعات کے مینوفیکچرنگ کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(کامرس ڈیسک )صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چین کی 2 بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کے حکام نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی جس میں چین کے سرمایہ کار گروپوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری ہر بات چیت ہوئی۔ چین کی کمپنیوں نے پنجاب میں اپنی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ شروع کرنے کا عندیہ دیا اس مقصد کیلئے شینڈوگ ڈائے بائیو ٹیکنالوجی گروپ پنجاب میں آرگینک کھاد بنانے کا کارخانہ لگائے گا۔اس کارخانے میں ماحول دوست کھاد تیار ہوگی جس سے کسانوں کو فائیدہ ہوگا اور زمین کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی۔ اسی طرح تائیذو حواجیان پلاسٹک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی پنجاب میں ماحول دوست سی پی وی سی پائپ بنانے کا کارخانہ لگائے گی۔کلورین کے استعمال سے پہلی بار یہاں ماحول دوست سی پی وی سی پائپ تیار ہوں گے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چینی کمپنیوں کے حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ میرے دورہ چین کے ثمرات سامنے ا?نا شروع ہوگئے ہیں۔چین کے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کے لئے پنجاب کو چن لیا ہے۔ چینی کمپنیوں کی پنجاب میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری سے پاکستان اور چین کے تجارتی تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے صنعتی مراکز میں تیز رفتاری سے نئے صنعتی یونٹس لگ رہے ہیں۔ نئے کارخانے لگنے سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع مل رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب صنعتی ترقی کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چین کے
پڑھیں:
نویں سالانہ مائیکرو فنانس کانفرنس 7 سے 9 اکتوبر تک منعقد ہوگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے ادارے براے صنعتی ترقی ( UNIDO) اور سندھ کے دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے اور جامع ترقی (PAIDAR) کے اشتراک سے سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس (AMC)کے نویں ایڈیشن کا انعقاد 7سے 9اکتوبر کو کراچی میں ہوگا۔ Renaissance of Microfinance کے موضوع پر سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس میں صنعتی ماہرین، پالیسی ساز، ریگولیٹرز بشمول اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) اور ایکس چینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی)، ترقیاتی شراکت دار بشمول عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک اورجدت کار شریک ہوں گے جو مائیکروفنانس کے شعبہ کی ازسر نو تشکیل اور جامع اور پائیدار ترقی میں اس شعبہ کے کردار کو مضبوط بنانے کے اسٹریٹجک راستے تلاش کریں گے۔ سالانہ مائیکروفنانس میں شعبہ کے رہنماؤں اور عالمی ماہرین کے کلیدی خطابات اور پینل بحث ومباحثہ ہوں گے جس میں پالیسی ، جدت، خطرات اور رسائی میں اہم مسائل کی نشاندہی پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی ۔