بھارت پر سفارتی دباؤ بڑھ چکا ہے، اعزاز چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
فائل فوٹو
سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے جنگ بندی کے لیے جو کردار ادا کیا بھارت تو وہ بھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارت پر سفارتی دباؤ بڑھ چکا ہے، اسرائیل کی سب سے زیادہ پشت پناہی امریکا کر رہا ہے۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ اقوام متحدہ امن اور سیکیورٹی کے معاملے میں بے بس ہے، اقوام متحدہ سے بہت زیادہ امیدیں نہیں لگائی جاسکتیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعزاز چوہدری نے کہا
پڑھیں:
ٹرمپ نے اقوام متحدہ اجلاس میں ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا ذکر چھیڑ دیا
نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا ذکر کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ سمیت دنیا کی سات جنگوں کو رکوانے میں کردار ادا کیا اور یہ سب ان ممالک کے قائدین سے براہِ راست بات چیت کے ذریعے ممکن ہوا، اقوام متحدہ کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا کو عالمی سطح پر ایک بار پھر عزت و وقار مل رہا ہے اور امریکا کے داخلی مسائل پر بھی قابو پایا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے سوال اٹھایا کہ "اقوام متحدہ کو بنانے کا مقصد کیا تھا؟" اور کہا کہ ادارہ اپنی استعداد کے مطابق کام نہیں کر رہا۔
امریکی صدر نے غزہ میں جنگ بندی پر بھی زور دیا اور کہا کہ حماس کو یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا تاکہ امن قائم ہو سکے۔
ٹرمپ نے روس، چین، بھارت اور یورپ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ روس سے توانائی کی خریداری یوکرین جنگ کو ہوا دے رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر روس امن معاہدہ نہ کرے تو اس پر بھاری ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ سب کا خیال ہے کہ انہیں نوبیل امن انعام ملنا چاہیے۔