یونیورسٹی آف لیڈز کے پروفیسر پیٹر وھیلَن کا لیکچر
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے ” ایکسپرٹ لیکچر سیریز” کے تحت منعقدہ لیکچر میں برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیڈز کے پروفیسر پیٹر وھیلَن نے کمپٹیشن قوانین میں کمپنیوں کی “پیرنٹل لائیبلٹی” کے موضوع پر نہایت اہم لیکچر دیا۔ پروفیسر وھیلَن، اسکول آف لا میں پروفیسر اور انسٹیٹیوٹ آف کرمنل لا اینڈ جسٹس کے ڈائریکٹر ہیں۔تقریب کا آغاز کرتے ہوئے، چیئرمین کمپٹیشن کمیشن ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ یہ کمپٹیشن کمیشن میں اصلاحات کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے قانون کی خلاف ورزیوں پر ایک ارب روپے سے زائد کے جرمانے ریکور وصول کیے ہیں۔ یہ ریکوریاں صارفین کے حقوق کے تحفظ اور مارکیٹوں میں منصفانہ مقابلے کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر کبیر نے مزید کہا کہ کمپٹیشن کمیشن نے فعال پیروی سے زیر التوا مقدمات میں سے نصف سے زائد کے فیصلے سنا دئے گئے ہیں، جن کے نتیجے میں قانون کی عملداری یقینی ہوئی اور کمپنیوں سے جرمانے ریکور ہوئے۔ کمپٹیشن کمیشن میں ایک “سینٹر آف ایکسیلنس” قائم کیا گیا ہے، جہاں ماہرین اور پی ایچ ڈی اسکالرز کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں اورمختلف سیکتروں میں کمپٹیشن کے فروغ اور حائل ریکاوٹوں پر اعلیٰ سطح کی تحقیق کی رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کمپٹیشن کمیشن
پڑھیں:
محکمہ داخلہ کا 10 لاکھ نوجوانوں کو سول ڈیفنس کا حصہ بنانے کا اعلان
سی سی او پنجاب چیریٹی کمیشن کرنل شہزاد عامر نے کہا کہ قدرتی آفات یا ہنگامی حالات میں حکومت کے شانہ بشانہ سول سوسائٹی کا کردار نہایت اہم ہے، محکمہ داخلہ پنجاب سول ڈیفنس کو جدید آلات اور تربیت کی مدد سے اپگریڈ کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ کا 10 لاکھ نوجوانوں کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کا حصہ بنانے کا مشن،، پنجاب چیریٹیز کمیشن اور سول ڈیفنس کے زیراہتمام قومی امن میلہ برائے نوجوانان 2025 کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے نوجوانوں کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور میں شمولیت کی دعوت دی۔ تقریب میں طلبہ، نوجوانوں، سول سوسائٹی اور متعلقہ تنظیموں نے بھرپور شرکت کی، حالیہ سیلاب اور قبل ازیں پاک بھارت کشیدگی کے دوران سول ڈیفنس کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔
سی سی او پنجاب چیریٹی کمیشن کرنل شہزاد عامر نے کہا کہ قدرتی آفات یا ہنگامی حالات میں حکومت کے شانہ بشانہ سول سوسائٹی کا کردار نہایت اہم ہے، محکمہ داخلہ پنجاب سول ڈیفنس کو جدید آلات اور تربیت کی مدد سے اپگریڈ کر رہا ہے۔ کرنل شہزاد عامر نے کہا کہ پنجاب چیریٹی کمیشن صوبے میں معتبر اور ذمہ دار این جی اوز کی معاونت اور رہنمائی کر رہا ہے، حکومت اور سول سوسائٹی کے مابین مضبوط شراکت داری پائیدار ترقی اور کمیونٹی امپاورمنٹ کی ضامن ہے۔
ڈائریکٹر سول ڈیفنس راؤ تسنیم علی خان نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس اپنے ہم وطنوں کی امداد کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرتا ہے، امن، سماجی استحکام اور رضاکارانہ خدمات کے فروغ میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے، نوجوان بطور رضاکار رجسٹریشن کروا کر ملک و قوم کی خدمت کے مشن کا حصہ بنیں، تین ہفتوں میں 14 ہزار افراد نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروائی، انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین سے جدید آلات لیے گئے ہیں، دو روزہ نیشنل یوتھ پیس فیسٹیول میں ملک بھر سے 500 سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔